وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 1 اپریل 2022 کو پریکشا پہ چرچہ کے 5ویں ایڈیشن کے دوران طلباء، اساتذہ اور والدین سے بات چیت کریں گے

Posted On: 31 MAR 2022 8:28PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 1 اپریل 2022 کو پریکشا پہ چرچہ کے 5ویں ایڈیشن کے دوران دنیا بھر کے طلباء، اساتذہ اور والدین کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ پروگرام کے حصے کے طور پر وزیر اعظم کلاس 9 سے  12 کے طلباء ، ان کے والدین اور اساتذہ  سے ایک ٹاؤن ہال انٹرایکٹو فارمیٹ میں تالکٹورہ اسٹیڈیم، نئی دہلی میں صبح 11 بجے سے بات چیت کریں گے ۔

پروگرام کا پانچواں ایڈیشن ملک کے کووڈ - 19 وبائی امراض سے نکلنے اور امتحانات کے آف لائن موڈ پر واپس آنے کے تناظر میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ طلباء، اساتذہ اور والدین جو وزیر اعظم سے سوالات پوچھیں گے،  مختلف النوع موضوعات پر  آن لائن تخلیقی تحریری مقابلے کی بنیاد پر مختصر فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔ مقابلہ 28 دسمبر 2021 سے 3 فروری 2022 تک مائی گورمنٹ پلیٹ فارم کے ذریعے منعقد کیا گیا تھا۔

اس سال پریکشا پہ چرچہ تخلیقی تحریری مقابلے میں 15.7 لاکھ شرکاء نے رجسٹریشن کروائی تھی، جس میں 12.1 لاکھ سے زیادہ طلباء، 2.7 لاکھ اساتذہ اور 90 ہزار سے زیادہ والدین شامل تھے۔

یہ تقریب گزشتہ چار سالوں سے وزارت تعلیم کے محکمہ ا سکولی تعلیم  اور خواندگی  کی طرف سے کامیابی کے ساتھ منعقد کی جا رہی ہے۔ پی پی سی کے پہلے تین ایڈیشن نئی دہلی میں ٹاؤن ہال انٹرایکٹو فارمیٹ میں منعقد ہوئے۔ وزیر اعظم کے انٹرایکشن پروگرام ‘‘پریکشا پہ چرچا 1.0’’ کا پہلا ایڈیشن 16 فروری 2018 کو منعقد ہوا تھا۔ مذکورہ انٹرایکشن پروگرام کا دوسرا ایڈیشن اسکول اور کالج کے طلباء کے ساتھ ‘‘پریکشا پہ چرچا 2.0’’ 29 جنوری 2019 کو اور تیسرا ایڈیشن 20 جنوری 2020 کو منعقد ہوا تھا۔ کوویڈ 19 وبائی امراض کی وجہ سے، چوتھا ایڈیشن 7 اپریل 2021 کو آن لائن منعقد ہوا۔

یہ پروگرام دوردرشن (ڈی ڈی نیشنل، ڈی ڈی نیوز، ڈی ڈی انڈیا)، ریڈیو چینلز، ٹی وی چینلز، ڈیجیٹل میڈیا جس میں  ایجو من آف انڈیا  ،نریندر مودی ، پی ایم او انڈیا ، پی آئی بی انڈیا ،  دوردرشن نیشنل، مائی  جی او وی انڈیا   ڈی ڈی نیوز  راجیہ سبھا ٹی وی، سویم پربھا  کے یوٹیوب چینلز شامل ہیں ،  پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

 

*************

( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(

U. No. 3619


(Release ID: 1812217) Visitor Counter : 172