وزارات ثقافت
تاریخی لال قلعہ میں ماتربھومی نام کی پروجیکشن میپنگ کا شو، جس میں بھارت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے، اب سال بھر جاری رہے گا
Posted On:
30 MAR 2022 10:40AM by PIB Delhi
دس روزہ ریڈ فورٹ فیسٹول – بھارت بھاگیہ ودھاتا نے کل اپنا پانچواں دن مکمل کرلیا ہے۔ ایسے میں پروجیکشن میپنگ شو ‘ماتربھومی’ کو ثقافتی جشن میں زبردست رد عمل حاصل ہو رہا ہے۔ اس شو کا تاریخی لال قلعہ میں مستقل سلسلہ سال بھر تک جاری رہے گا۔
پروجیکشن میپنگ شو ‘ماتر بھومی’ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ لائٹ، ساؤنڈ اور موسیقی کا استعمال کرتے ہوئے ایک بڑے منظر کی پیش کش کرتا ہے۔ پروجیکشن میپنگ شو میں ہندوستان کی مالا مال اور گونا گو ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے اور شہریوں میں حب الوطنی کے زبردست جذبے کو ابھارا گیا ہے اور ان میں فخر کا جذبہ پیدا کیا گیا ہے۔
آزادی کا امرت مہو تسو کے حصے کے طور پر بھارت بھاگیہ ودھاتا نے پہلے ہی ملک میں سب سے بڑے ثقافتی آمیزش کی حیثیت سے اپنا مقام حاصل کرلیا ہے۔ ماتر بھومی کے ساتھ ثقافت اور سیاحت کی وزارت ، مونیومنٹ مترا ، ڈالمیا بھارت لمیٹڈ کے اشتراک سے مشترکہ طور پر بھارت کی مالا مال تاریخ اور وراثت کو اجاگر کر رہی ہے۔ وزارت لال قلعہ پر پیش کئے گئے بات چیت کے سلسلے کے ذریعہ نئی نسلوں تک بھارت کی تاریخ اور وراثت کو اجاگر کر رہی ہے۔
ملک بھر کی شخصیتوں نے پہلے ہی اس فیسٹول کا دورہ کیا ہے ۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جب کہ پولیس کمشنر جناب راکیش استھانہ نے افتتاحی رات میں لال قلعہ پر پروجیکشن میپنگ شو کا افتتاح کیا۔
اس پروگرام کا خوبصورتی کے ساتھ تصور پیش کیا گیا اور اس شو کو خوبصورتی سے تحریر کیا گیا اور اسے تیار کیا گیا۔ 30 منٹ کا یہ شو دیکھنے کے لحاظ سے اپنی نوعیت کا منفرد شو تھا اور ثقافت کے اعتبار سے بھی شاندار رہا۔ ریڈ فورٹ فیسٹول - بھارت بھاگیہ ودھاتا پر پروجیکشن میپنگ شو 3 اپریل تک جاری رہے گا اور یہ سب کے لئے مفت ہے۔
اس پروگرام کے اوقات حسب ذیل ہیں:
29 مارچ سے 31 مارچ تک شام ساڑھے سات بجے سے رات آٹھ بجے تک۔
یکم اپریل سے 2 اپریل تک رات ساڑھے آٹھ بجے سے رات نو بجے تک۔
3 اپریل کو شام ساڑھے سات بجے سے رات آٹھ بجے تک۔
اس فیسٹول میں عظیم پرجیکشن میپنگ شو کو، جو شاندار رد عمل ملا ہے، اس نے اب لال قلعہ پر مستقل جگہ بنالی ہے۔ تاکہ 3 اپریل کو 10 روزہ فیسٹول کے بعد بھی یہ شو سال بھر تک جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح-ح ا - ق ر)
U-3463
(Release ID: 1811237)
Visitor Counter : 192