وزارت دفاع

پدم ایوارڈ یافتگان- 2022 کے  دوسرے بیچ نے  قومی جنگی یاد گار کا دورہ کیا، ہندوستان کے شہید ہیروز کو خراج عقیدت پیش کی


ایوارڈ یافتگان نے لوگوں، خاص طور پر نوجوانوں سے این ڈبلیو ایم  کا دورہ کرنے اور مسلح افواج کے بہادرانہ کارناموں کے بارے میں جاننے کی  اپیل کی

Posted On: 29 MAR 2022 1:43PM by PIB Delhi

پدم ایوارڈ یافتگان 2022  کے دوسرے بیچ  نے  29   مارچ 2022  کو  نئی دہلی میں  مثالی  قومی جنگی یاد گار (این ڈبلیو ایم) کا دورہ  کر کے  بہادر فوجیوں کو  خراج عقیدت پیش کی۔صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند  نے 28  مارچ 2022  کو  راشٹرپتئ بھون میں تقسیم ایوارڈ  کی  تقریب- دوئم  میں  سال 2022  کے لئے  دو  پدم  وبھوشن، 9  پدم بھوشن اور  54  پدم شری ایوارڈ سے نوازا۔ ان میں  سے  جن لوگوں نے  قومی جنگی یاد گار کا دورہ کیا، ان میں  پدم وبھوشن حاصل کرنے والی ڈاکٹر پربھا آترے بھی  ہیں، جنہوں نے  قومی جنگی یاد گار پر  شہید ہیروز  کو  گلہائے عقیدت پیش کی۔ پدم شری ایوارڈ حاصل کرنے والے  پولینڈ  کے پروفیسر  (ڈاکٹر) ماریا کیزٹاک بسکی، تھائی لینڈ  کے ڈاکٹر چیرپت پرپنڈ ودیا، محترمہ بسنتی دیوی، جناب دھنیشور اینگتی، گرو تلکو رینپوچے، ڈاکٹر  (پروفیسر) ہرمہیندر سنگھ بیدی، ست گرو برمیش نند اچاریہ سوامی جی اور جناب  عبدالقادر امام صاحب نداکاتم بھی  موجود تھے۔

جیسے  ہی  ایوارڈ یافتگا ن این ڈبلیو ایم کے ارد گرد پہنچے، وہاں پر موجود  سروس اہلکاروں نے  مسلح افواج کے بہادرانہ کارناموں سے آگاہ کیا۔ ایوارڈ یافتگان نے  این ڈبلیو ایم  کے دورے  کے انعقاد  کی حکومت کی پہل کی  ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ یاد گار  فوجیوں کی حب الوطنی  ، فرائض  کی لگن، جرات اور قربانیوں کے اقدار کی   توثیق کرتا ہے۔ انہوں نے لوگوں ، خاص طور سے نوجوانوں سے  یاد گار کا  دورہ کرنے اور  فوجیوں کے  بہادرانہ داستانوں کے بارے میں  جاننے کی  اپیل کی۔

پدم وبھوشن سے سرفراز  محترمہ ڈاکٹر پربھا آترے نے کہا کہ  یہاں آنا اور اپنے فوجیوں کو خراج تحسین پیش  کرنا ہمارے لئے اعزاز کی  بات ہے۔ واقعی ہمیں ان پر  فخر ہے ، کیونکہ یہ  لوگ ہماری  حفاظت کر رہے ہیں اور ہمارے ملک کو  آگے لے جارہے ہیں۔ محترمہ ڈاکٹر پربھا آترے ایک معروف ہندوستانی کلاسیکی   گلو کارہ ہیں۔

پدم بھوشن حاصل کرنے والے جناب دیویندر جھانجھریا  اور  جناب سچیدا نند سوامی اور  پدم شری یافتگان سردار جگجیت سنگھ داردی، جناب  کاجی سنگھ اور پنڈت رام دیال شرما سمیت  پدم ایوارڈ یافتگان 2022  کے پہلے  بیچ  نے  22  مارچ 2022  کو   مثالی یاد گار  کا  دورہ کیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC1161U5.JPG

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح-ع ح- ق ر)

U-3418



(Release ID: 1810895) Visitor Counter : 119