کامرس اور صنعت کی وزارتہ

انڈیا- یو اے ای سی ای پی اے  مئی 2022 کو نافذ  ہو جائے گا:  جناب  پیوش گوئل


تاریخی معاہدہ ہمارے تجارتی تعلقات میں نئی شروعات، غیر معمولی نتائج اور ایک مثالی تبدیلی کے لیے راہ ہموار  کرتا ہے: جناب گوئل

ہندوستان متحدہ عرب امارات کو دنیا کے دروازے کے طور پر دیکھتا ہے : جناب گوئل

"انڈیا-یو اے ای سی ای پی اے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 'سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پرایاس' کے وژن پر مبنی ہے"

Posted On: 29 MAR 2022 12:49PM by PIB Delhi

 

تجارت اور صنعت، امور صارفین اور خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا ہے کہ انڈیا-یو اے ای سی ای پی اے یکم مئی 2022 کو شروع ہو جائے گا۔ انڈیا-یو اے ای سی ای پی اے  پر بزنس ٹو بزنس (بی 2 بی ) میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پیر کے روز دبئی میں انہوں نے کہا کہ تاریخی معاہدہ ہمارے تجارتی تعلقات میں نئی ​​شروعات، غیر معمولی نتائج اور ایک مثالی تبدیلی کے لیے راہ  متعین  کرتا ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان –یو اے ای کو افریقہ، دیگر خلیجی تعاون کونسل ور مشرق وسطیٰ کے ممالک، سی آئی ایس  ممالک اور کچھ یورپی ممالک کے لیے گیٹ وے کے طور پر دیکھتا ہے۔

"یہ نمایاں طور پر پوری دنیا میں اہم مارکیٹوں کے دروازے کھولتا ہے۔ چنانچہ جب ہم ایک دوسرے کے ساتھ رابطے کرنے کے لئے  نکلے، تو ہم متحدہ عرب امارات کی 10 ملین آبادی کے ساتھ رابطہ  نہیں کررہے تھے، میرے ذہن میں  اور ہم دونوں  کے ذہن میں اس سے کہیں زیادہ  بڑے رابطوں کا ویژن تھا ،جو یہ سی ای پی اے ۔ دونوں طرف کاروبار کے لئے پیش کرنے جا رہی ہے۔ جناب گوئل نے یو اے ای کے وزیر مملکت برائے بیرونی تجارت، عزت مآب ثانی الزیودی کے ساتھ بی 2 بی  میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے یہ کہا ۔

جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان-یو اے ای سی ای پی اے، جس میں تجارتی سامان کی تجارت اور خدمات کا احاطہ کیا گیا ہے، اس  میں  بہت سی چیزیں پہلی بار ہوئی ہیں جن میں یہ حقیقت بھی شامل ہے کہ تجارتی معاہدہ 88 دنوں کے ریکارڈ مختصر وقت میں طے پاگیا تھا۔

" جناب گوئل نے کہا کہ یہ معاہدہ صرف تجارت کے بارے میں نہیں ہے، یہ صرف سامان اور خدمات کی تجارت کے بارے میں نہیں ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ اس میں ایک بہت بڑا جغرافیائی، اقتصادی اور کسی نہ کسی لحاظ سے، متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی تارکین وطن کی بڑی موجودگی کو دیکھتے ہوئے ایک عظیم انسانی عنصر  موجودہے"۔

جناب گوئل نے ہندوستان-یو اے ای کی شراکت داری کو 21ویں صدی کی ’’ کلیدی منصوبہ جاتی  شراکت داری‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ان تعلقات کو ایک نئی سمت اور  مثالی تبدیلی عطا کرتا ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ انڈیا-یو اے ای سی ای پی اے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 'سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس' کے وژن پر مبنی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی نظر  متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ کے بڑے حصے پر ہے کیونکہ نئی دہلی 2030 تک 1 ٹریلین ڈالر کی اشیا کی برآمدات کا نشانہ حاصل کرنے پر اپنی نظریں  جمائے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا، ’’دونوں معیشتوں میں سروسز کے بڑھتے ہوئے کردار کے ساتھ، میں سمجھتا ہوں کہ یہ آنے والے سالوں میں ہمارے دو طرفہ رابطوں کو بھی  بڑا فروغ دیگا ‘‘۔

جناب گوئل نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے ہندوستانی انفراسٹرکچر، مینوفیکچرنگ اور لاجسٹک سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے کی اپنی دلچسپی کے بارے میں وعدے کیے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے تاجروں کے ایک بڑے وفد نے حال ہی میں جموں و کشمیر کا بھی دورہ کیا۔

****

 

 

ش ح۔ س ب   ۔  م ص

U NO : 3409

 



(Release ID: 1810881) Visitor Counter : 135