کابینہ

کابینہ نے پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا (پی ایم-جی کے اے وائی) میں مزید 6 ماہ (اپریل تا ستمبر 2022) کی توسیع کو منظوری دی


غریبوں اور کمزوروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے اقدام

پی ایم جی کے اے وائی کے تحت تقریباً 3.4 لاکھ کروڑ روپے کے مالیاتی اخراجات اور 1,000 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ مفت اناج فراہم کیا گیا

Posted On: 26 MAR 2022 7:27PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:26؍مارچ2022:معاشرے کے غریب اور کمزور طبقات کے تئیں تشویش اور حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا (پی ایم-جی کے اے وائی) اسکیم کو مزید چھ ماہ یعنی ستمبر 2022 (چھٹا مرحلہ) تک بڑھا دیا ہے۔

پی ایم-جی کے اے وائی اسکیم کا پانچواں مرحلہ مارچ 2022 میں ختم ہونا تھا۔ یاد رہے کہ پی ایم-جی کے اے وائى دنیا کے سب سے بڑے خوراک تحفظ پروگرام کے طور پر اپریل 2020 سے نافذ العمل ہے۔

حکومت نے اب تک تقریباً 2.60 لاکھ کروڑ روپے خرچ کیے ہیں اور ستمبر 2022 تک اگلے 6 مہینوں میں مزید 80,000 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے اور پی ایم-جی کے اے وائی کے تحت کل اخراجات تقریباً 3.40 لاکھ کروڑ روپے ہو جائیں گے۔

اس میں پورے ہندوستان میں تقریباً 80 کروڑ مستفیدین کا احاطہ کیا جائے گا اور پہلے کی طرح حکومت ہند کی طرف سے مکمل طور پر فنڈ فراہم کیا جائے گا۔

اگرچہ کووڈ 19 وبائی مرض میں نمایاں طور پر کمی آئی ہے اور معاشی سرگرمیاں زور پکڑ رہی ہیں، پی ایم-جی کے اے وائی میں یہ توسیع اس بات کو یقینی بنائے گی کہ صحت یابی کے وقت کے دوران کوئی غریب گھرانہ بغیر کھانے کے بستر پر نہ جائے۔

توسیع شدہ پی ایم-جی کے اے وائی کے تحت مستفیض ہونے والے ہر شخص کو قومی غذائی تحفظ ایکٹ (این ایف ایس اے) کے تحت اناج کے اس کے عام کوٹے کے علاوہ ہر ماہ اضافی 5 کلو گرام مفت راشن ملے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ ہر غریب گھرانے کو راشن کی عام مقدار سے تقریباً دوگنا ملے گا۔

یہ بات اجاگر کرنے کے قابل ہے کہ حکومت نے پی ایم-جی کے اے وائی کے تحت پانچویں مرحلہ تک تقریباً 759 لاکھ میٹرک ٹن مفت اناج مختص کیا تھا۔ اس توسیع شدہ (پانچویں مرحلہ) کے تحت مزید 244 لاکھ میٹرک ٹن مفت اناج کے ساتھ پی ایم-جی کے اے وائی کے تحت مفت اناج کی مجموعی تقسیم اب 1,003 لاکھ میٹرک ٹن غذائی اجناس ہے۔

ایک ملک ایک راشن کارڈ (او این او آر سی) منصوبے کے تحت کسی بھی نقل مکانی کرنے والے مزدور یا مستفید ہونے والے شخص کو پورٹیبلٹی کے ذریعے مفت راشن کا فائدہ ملک بھر میں تقریباً 5 لاکھ راشن شاپس میں حاصل ہوسکتا ہے۔ اب تک 61 کروڑ سے زیادہ پورٹیبلٹی لین دین سے مستفید افراد کو ان کے گھروں سے دور فائدہ پہنچا ہے۔

صدی کی بدترین وبا کے باوجود حکومت کی جانب سے کسانوں کو سب سے زیادہ ادائیگی کے ساتھ اب تک کی سب سے زیادہ خریداری کی وجہ سے یہ ممکن ہوسکا ہے۔ زرعی کھیتوں میں اس ریکارڈ پیداوار کے لیے ہندوستانی کسان - ’ان داتا‘ واقعی تعریف کے مستحق ہیں۔

 

 

************

 

 

ش ح۔م ع۔ع ن

                                                                                                                                       (U:3283)



(Release ID: 1810079) Visitor Counter : 167