کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

بھارت  - برطانیہ آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) کے لئے بھارت اور برطانیہ کے درمیان دوسرے دور کے مذاکرات مکمل

Posted On: 25 MAR 2022 11:59AM by PIB Delhi

نئی دہلی:25؍مارچ  2022۔ 17 مارچ 2022 بروز جمعرات، بھارت – برطانیہ آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) کے لئے بھارت اور برطانیہ کے درمیان دوسرے دور کی بات چیت مکمل ہوگئی۔

بھارتی اہلکاروں پر مشتمل ایک وفد نے لندن میں تکنیکی بات چیت کی۔ یہ بات چیت ہائی برڈ طریقہ کار کے ذریعے ہوئی، جس میں کچھ مذاکرات کار برطانیہ میں بات چیت کے لئے مخصوص ایک مرکز میں موجود تھے، جبکہ دیگر مذاکرات کاروں نے ورچوئل طریقے سے شرکت کی۔

مذاکرات کے اس دور کے لئے معاہدے کے مسودے کا متن مشترک کیا گیا تھا اور اس معاہدے کا حصہ بننے والے زیادہ تر ابواب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب کے تکنیکی ماہرین اکٹھا ہوئے اور 26 پالیسی جاتی شعبوں کے تعلق سے 64 الگ الگ سیشنز میں تبادلہ خیال کیا۔

تیسرے دور کی بات چیت بھارت کی میزبانی میں اپریل 2022 میں ہونی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م م  ۔ م ر

Urdu No. 3196


(Release ID: 1809525) Visitor Counter : 148