عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے  نے، سی جی ایچ ایس یا فکسڈ میڈیکل الاؤنس  کے تحت ،او  پی ڈی کی سہولت حاصل کرنے کے لئے ،پنشن یافتگان / خاندان کے پنشن یافتگان کے ذریعہ اختیار کی تبدیلی کے لئے، ضابطے اور  ٹائم لائن کا تعین کرتے ہوئے ،ہدایات جاری کی ہیں

Posted On: 24 MAR 2022 11:46AM by PIB Delhi

موجودہ ہدایات کے مطابق، سی جی ایچ ایس کے تحت  احاطہ نہ کئے جانے والے علاقے میں مقیم، پنشن یافتگان /  خاندان کے پنشن یافتگان کو، سی جی ایچ ایس کے تحت او پی ڈی کی سہولت  کے بدلے میں، ایک ہزار  روپے  ماہانہ کے  فکسڈ میڈیکل الاؤنس حاصل کرنے کا اختیار ہے۔ پنشن یافتگان / خاندان کے پنشن یافتگان ،  اپنی زندگی  کی مدت کے دوران ایک مرتبہ ، سی جی ایچ ایس  کے تحت اس اختیار کو ایف  ایم اے سے  او پی ڈی سہولت میں بدل سکتی ہے۔ حکومت ہند کی  پرسنل، عوامی شکایات اور پنشن  کی وزارت کے  پنشن اور پنشن یافتگان کے بہبود  کے محکمے نے  اب  پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے  نے، سی جی ایچ ایس یا فکسڈ میڈیکل الاؤنس  کے تحت ،او  پی ڈی کی سہولت حاصل کرنے کے لئے ،پنشن یافتگان / خاندان کے پنشن یافتگان کے ذریعہ اختیار کی تبدیلی کے لئے، ضابطے اور  ٹائم لائن کا تعین کرتے ہوئے ،ہدایات جاری کی ہیں۔

ان ہدایات کے مطابق اگر کوئی  پنشن یافتہ -  خاندانی پنشن  یافتہ ایف ایم اے  حاصل کر رہا ہے اور وہ  سی جی ایچ ایس کے تحت  او پی ڈی  کی سہولت  حاصل کرنا چاہتا ہے، تو  وہ  ایف ایم اے  کو  متروک کرنے کے لئے پنشن فراہم کرنے والے متعلقہ  بینک میں  اپلائی کر سکتا ہے۔ پنشن فراہم کرنے والے بینک  ایف ایم کی ادائیگی کو  روک دینا چاہئے اور  درخواست وصول ہونے کی تاریخ سے  3  کام کے  دن کے اندر اندر  اس  ضمن میں  ایک سرٹیفکٹ جاری  کرنا چاہئے۔ اس کے بعد  پنشن یافتہ   شخص سی جی ایچ ایس کارڈ   کے اجراء  کے لئے  مطلوبہ  سی جی  ایچ ایس  کنٹری بیوشن کی رقم  ادا کرنے کے بعد، اگر اس  نے پہلے  ادا نہ کی ہو تو، متعلقہ  سی جی ایچ ایس  حکام کو  درخواست دے سکتا ہے۔ اس  کی درخواست  پر سی جی ایچ ایس  کے حکام ، پنشن یافتہ  /  خاندانی پنشن یافتہ  کے ذریعہ تمام ضروری کارروائیوں کی تکمیل  اور  کنٹری بیوشن جمع کرانے  کی تاریخ سے  4  کام کے دن کے اندر اندر  پنشن یافتہ  / خاندانی پنشن یافتہ کو  عبوری  سی جی ایچ ایس  کارڈ  جاری کرے گا۔ یہ کارڈ  باقاعدہ  سی جی ایچ ایس  کارڈ کے  اجراء  تک  ویلڈ رہے گا۔

اگر  کوئی پنشن یافتہ  / خاندانی پنشن یافتہ ، جو  آئی پی ڈی  اور او پی ڈی ، دونوں کے لئے  سی جی ایچ ایس /  طبی سہولت حاصل کر رہا ہے، اور وہ  غیر سی جی  ایچ ایس  علاقے میں  قیام کرتے ہوئے یا  کسی  سی جی ایچ ایس علاقے میں  سے  اپنی  قیام گاہ  سے  ایک غیر سی جی ایچ ایس  علاقے میں  منتقل ہو رہا ہے اور وہ  ایف ایم اے  کی سہولت  حاصل کرنا چاہتا ہے، تو وہ  سی جی ایچ ایس کے تحت  او پی ڈی کی سہولت  سے   دست برداری کے لئے سی جی ایچ ایس  کے حکام کو  درخواست دے سکتا ہے۔سی جی ایچ ایس  کے حکام  سی جی ایچ ایس کارڈ پر  ضروری  اضافہ اور تخفیف کریں گے اور اس پنشن یافتہ / خاندانی پنشن یافتہ کو ، جو کہ  او پی ڈی کی سہولت  نہیں استعمال کر رہا ہے، درخواست کے موصول ہونے کی تاریخ سے  4 کام کے دن کے اندر اندر ایک سرٖٹیفکٹ جاری کریں گے۔ اس کے بعد پنشن یافتہ  / خاندانی پنشن یافتہ ، ایف ایم اے  کی ادائیگی کے لئے ایک نظر ثانی شدہ  پنشن کی ادائیگی کی اتھارٹی  کی اجراء  کے لئے دست برداری کے سرٹیفکٹ  کی نقل کے ساتھ  ہیڈ آف آفس میں  اپنی درخواست جمع کراسکتا ہے۔ نظر ثانی شدہ پنشن ادائیگی کی اتھارٹی ، پنشن یافتہ  / خاندانی پنشن یافتہ  کے ذریعہ درخواست جمع کرنے کی تاریخ سے   دو مہینے کے اندر اندر  جاری کی جائے گی۔ ایسے معاملات میں ایف ایم اے کی ادائیگی ،  سی جی ایچ ایس کے حکام کے ذریعہ دست برداری کا سرٹیفکٹ جاری کرنے کی  تاریخ سے  شروع ہوگی۔

 

******

(ش ح-اع - ق ر)

U-3121



(Release ID: 1809077) Visitor Counter : 161