نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نہرو یووا کیندرا سنگٹھن  ’’ انقلابی شخصیتوں  کو خراج عقیدت ‘‘کے عنوان  سے 623 ضلعوں میں شہید دوس کا اہتمام کرے گا


این وائی کے ایس کے ساتھ یوتھ والنٹیئرز خصوصی پروگراموں میں شرکت کریں گے جن کا انعقاد 8 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں 14 جگہوں پر کیا جارہا ہے

Posted On: 22 MAR 2022 12:26PM by PIB Delhi

آزادی کے امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر نہرو یووا کیندرسنگٹھن (این وائی کے ایس) 23 مارچ 2022  کو ملک بھر کے سبھی 623 ضلع این وائی کے ایس میں شہید دوس کا انعقاد کرے گا ۔ اس کے لئے یوتھ والنٹیئرز اور این وائی کیز سے وابستہ یوتھ کلب کے ارکان کو سرگرم کیا جائے گا۔

آپ کو یاد ہوگا کہ 23 مارچ  1931 کو بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کو پھانسی کی سزا دی گئی تھی۔ ان نوجوان انقلابی شخصیتوں کو اور ملک کے عظیم بیٹوں کی بہادری اور قربانیوں کی یاد میں بھارت ہر سال 23 مارچ کو شہید دوس مناتا ہے۔

این وائی کے ایس اس موقع پر اس سال آزادی کا امرت مہوتسو اور شہید دوس منارہا ہے۔ یہ تقریب انقلابی شخصیتوں کو خراج عقیدت کے عنوان سے منعقد  کی جارہی ہے۔ اس موضوع پر غوروخوض کرتے ہوئے 2022 کے شہید دوس کے دوران نہرو یووا کیندریہ سنگٹھن ملک بھر کے سبھی 623 ضلع این وائی کے میں انقلابی مجاہدین آزادی کی طرف سے دیئے گئے تعاون کا جشن منائے گا۔

ان پروگراموں کا مقصد ان مجاہدین آزادی کی زندگی، کام اور فلسفہ کا جشن مناکر نوجوانوں میں تشکر ، فخر ،وقار اور فرض کے تئیں احساس پیدا کرنا ہے۔ ان کی داستانیں نوجوانوں میں وطن پرستی اور قوم پرستی کا جذبہ پیدا کرتی رہیں گی۔ اور قوم کی تعمیر کی سرگرمیوں میں مصروف ہونے کے لئے ان کو جذبہ فراہم کرتی رہیں گی۔

بھارت کی جدوجہد آزادی کے انقلابی شخصیتوں کے حامل شہیدوں کی یاد میں  ان کی تصویروں پر ہار چڑھائے جانا، چراغ جلانا اور بھگت سنگھ ، راج گرو اور سکھ دیو کی زندگیوں پر سیمینارز ولیکچر کا انعقاد کرنا ، اس موقع پر حلف لینا، کھیل کود سے متعلق میٹنگیں کرنا، مختصر ناٹک پیش کرنا، اسپاٹ کوئز، چھوٹے چھوٹے تحفے تقسیم کرنا اور معلومات عامہ کے مقابلے منعقد کرنا، ان پروگراموں کا حصہ ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ایک طرف شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا دوسری طرف نوجوانوں میں قوم پرستی اور  وطن پرستی  کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ تعلیمی ادارے اور این ایس ایس ، این سی سی اور بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز جیسی دیگر نوجوان تنظیمیں  بھی ان پروگراموں میں سرگرم رہیں گی۔ این وائی کے ایس ، مجاہدین آزادی ، ماہرین تعلیم، فنکار  ، علامتی  شخصیتوں  کو بھی ریاستی و ضلعی انتظامیہ کو ان مختلف پروگراموں میں سرگرم کررہا ہے۔

 

 

*************

 

 

ش ح ۔ ا س  ۔ م ص

U. No.2980


(Release ID: 1808087) Visitor Counter : 216