شہری ہوابازی کی وزارت

یکم فروری سے 11 مارچ، 2022 تک تقریباً 22500 ہندوستانی  شہری یوکرین سے بھارت لوٹے


آپریشن گنگا کے تحت انہیں ملک واپس لانے میں 90 پروازوں کا استعمال کیا گیا

آپریشن گنگا کا مکمل ہوائی کرایہ حکومت ہند نے برداشت کیا

Posted On: 21 MAR 2022 3:16PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی کے وزیر مملکت  جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

یکم فروری سے 11 مارچ، 2022 تک تقریباً 22500 ہندوستانی شہری یوکرین سے بھارت لوٹ چکے ہیں۔ انہیں وہاں سے نکالنے کے لیے آپریشن گنگا کے تحت 90 پروازیں بھری گئیں، جن میں ہندوستانی فضائیہ کے 14 طیارے بھی شامل تھے۔

حکومت نے  وہاں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے ہندوستانی  ہوائی جہازوں کو پورا تعاون فراہم کیا۔ آپریشن گنگا کے تحت چھ پرائیویٹ ایئرلائنس نے چارٹرڈ سروسز کا انتظام کیا تھا۔ ان پرائیویٹ ایئرلائنس کے نام ہیں ایئر ایشیا، ایئر انڈیا، ایئر انڈیا ایکسپریس، گو فرسٹ، انڈیگو اور اسپائس جیٹ۔

حکومت نے  یوکرین کے پڑوسی ممالک، یعنی رومانیہ، ہنگری، پولینڈ اور سلوواکیا میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کو نکالنے کے لیے، آپریشن گنگا کے تحت چھ پرائیویٹ ایئرلائنس، ایئر ایشیا، ایئر انڈیا، ایئر انڈیا ایکسپریس، گو فرسٹ، انڈیگو اور اسپائس جیٹ کے ساتھ تعاون کیا۔

آپریشن گنگا کے تحت ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس نے 23 پروازیں بھریں۔ آپریشن گنگا کے تحت پرواز کرنے والے تمام ہوائی جہازوں کا کرایہ مکمل طور پر حکومت نے برداشت کیا۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 2908

 



(Release ID: 1807976) Visitor Counter : 141