حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر
پروفیسر کے. وجے راگھون، پرنسپل سائنسی مشیر انڈیا، اور پروفیسر وی کامکوٹی، ڈائریکٹر آئی آئی ٹی مدراس، ایکوا میپ واٹر مینجمنٹ اینڈ پالیسی سینٹر کا افتتاح کیا
Posted On:
21 MAR 2022 11:41AM by PIB Delhi
حکومت ہند کے پرنسپل سائنی مشیر نے آئی آئی ٹی مدراس میں نئے واٹر مینجمنٹ اور پالیسی سنٹر ایکوا میپ کا افتتاح کیا اور 19 مارچ 2022 کو اس کی ویب سائٹ – https://aquamap.iitm.ac.in/ کا بھی آغاز کیا۔ اس لانچ کی تقریب میں پروفیسر وی کاماکوٹی، ڈائریکٹر، آئی آئی ٹی مدراس، پروفیسر لیگی فلپ، ایکوا میپ کے فیکلٹی کوآرڈینیٹر، اور ڈاکٹر پی بالاسوبرامنین، سی ای او، تھیم ورک اینالیٹکس اور کرشنن نارائنن، صدر، اتہاسا ریسرچ اینڈ ڈیجیٹل، آئی آئی ٹی مدراس الیومینی ایسوسی ایشن موجود تھے۔
ایک سیاق و سباق فراہم کرتے ہوئے جس میں ایکوا میپ قائم کیا گیا ہے، پروفیسر وجے راگھون نے کہا، ‘‘ہماری دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں اور حیاتیاتی تنوع پر دباؤ کے نتائج کا سامنا ہے۔ اس طرح، ہماری ہوا، پانی، اور زمین کی تجدید اور پائیدار ترقی پر دباؤ بنانا بہت اہم ہوگیا ہے ۔‘‘ پروفیسر کاما کوٹی نے کہا، ’’زراعت کے شعبے میں پانی کی کھپت تمام ضروریات میں سب سے زیادہ ہے، اور اس لیے زرعی پانی کے استعمال کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنا ایکوا میپ کے اہم فوکس میں سے ایک ہے۔’’
ایکوا میپ کا مقصد پانی کے انتظام اور جدید ٹیکنالوجی کے بہترین طریقوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک قابل توسیع ماڈل کے طور پر، اسمارٹ اور بہترین پانی کے انتظام کے طریقوں کو ڈیزائن اور تیار کرکے اور پورے ملک میں مختلف مقامات پر ان کو زمینی سطح پر نافذ کرکے پیچیدہ اور پانی کے چیلنجوں سے بھرے مسائل کا حل فراہم کرنا ہے۔ ایکوا میپ ایک قومی پانی کا مرکز ہے اور آئی آئی ٹی مدراس آئی آئی ٹی دھارواد کے ساتھ ‘ آبی تحفظ اور زرعی پائیداری سے متعلق ڈاٹا سائنس’ کے وسیع موضوع کے ارد گرد تعاون کر رہا ہے۔
ایکوا میپ کی اہم سرگرمیوں میں شامل ہیں:
- فیلڈ (دیہات اور قصبوں میں) پانی کی ٹیکنالوجی اور انتظامی طریقوں کا نفاذ۔
- توجہ مرکوز کرنے کے لیے پانی/ گندے پانی کے انتظام میں بڑے چیلنجوں کی نشاندہی کر نا۔
- ایک جدید ترین ہائیڈرو انفارمیٹکس لیبارٹری کا قیام۔
پروفیسر لیگی فلپ نے پہلے تین پراجیکٹس کا اعلان کرتے ہوئے جو سینٹر کوسپورٹ کر رہا ہے، کہا، ‘‘ہمارے پاس کیمسٹری، سول، کیمیکل، ہیومینٹیز کے محکموں کی ایک کثیر الضابطہ فیکلٹی ٹیم موجود ہے، جو ایکوا میپ میں ہماری مدد کر رہی ہے۔ ہمارے پاس آبی ماہرین کا ایک شاندار ٹیم بھی ہے جو ہمارے گورننگ اور ایڈوائزری بورڈ میں ہمیں مشورہ دیتے ہیں۔
- پانی اور مٹی کے معیار کا تجزیہ: ماحولیاتی انتظام کے لیے گاؤں کے ڈیجیٹل جڑواں کی تخلیق۔
- صاف ستھرے اور صحت مند گاؤں کے لیے ویسٹ مینجمنٹ۔
- دیہی پانی کی فراہمی کی اسکیموں کا خودکار کنٹرول۔
ڈاکٹر بالاسبرامنیم نے کہا، ‘‘کرشنن اور میں آئی آئی ٹی مدراس کے شکر گزار ہیں کہ ہمیں ایکوا میپ کے ذریعے اپنے الما میٹر اور قوم کو کچھ واپس دینے کا موقع فراہم کیا ۔ منفرد ایلومنائی – انگیجمنٹ ماڈل کے ذریعے، مرکز واٹر ڈومین میں مہارت اور دلچسپی کے ساتھ ہمارے سابق طلباء سے رابطہ کر سکے گا۔
ایکوا میپ ویب سائٹ https://aquamap.iitm.ac.in/ پر تلاش کریں۔
گورننگ بورڈ کے اراکین، مشاورتی بورڈ کے اراکین کی فہرست: https://dev-aquamap.pantheonsite.io/management/
****************
(ش ح ۔ج ق۔رض )
U NO: 2887
(Release ID: 1807566)
Visitor Counter : 191