صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

پانچ ممالک کے سفیروں نے صدرجمہوریہ ہند کواپنی سفارتی اسناد پیش کیں

Posted On: 16 MAR 2022 2:31PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج (16 مارچ 2022) راشٹرپتی بھون میں عوامی جمہوری جمہوریہ الجزائر، جمہوریہ ملاوی، کینیڈا، جمہوریہ انڈونیشیا اور روسی فیڈریشن کے سفیروں/ ہائی کمشنروں سے اسناد قبول کیں۔ جنہوں نے اپنی سفارتی اسناد پیش کیں وہ ہیں:

1۔ عزت مآبد جناب عبدالرحمن بنگیرا، عوامی جمہوری جمہوریہ الجیریا کے سفیر

2۔ عزت مآب جناب لیونارڈ سینزا منگیزی، جمہوریہ ملاوی کے ہائی کمشنر

3۔ ہز ایکسی لینسی جناب کیمرون دین میکے، کناڈا کے ہائی کمشنر

4۔ عزت مآب محترمہ اِناہگننگ نگتیاس کرشنامورتی،  جمہوریہ انڈونیشیا کی سفیر

5۔ عزت مآب جناب دینس ایوی گینیویچ الیپوف،  روسی فیڈریشن کے سفیر

اسناد پیش کرنے کے بعد صدر جمہوریہ ہند نے پانچوں سفیروں سے علاحدہ علاحدہ بات کی۔ انھوں نے ان کی تقرریوں پر انہیں مبارکباد دی اور ان گرمجوشانہ اور دوستانہ تعلقات پر زور دیا جو ہندوستان ان ممالک کے ساتھ ساجھا کرتاہے نیز انھوں نے ان کثیر جہتی تعلقات پر بھی زور دیا جو ہندوستان اِن میں سے ہر ایک کے ساتھ  رکھتا ہے۔ صدر جمہوریہ نے ان کے لیے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور ان کی فلاح وبہبود اور دوست عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سفیروں اور ہائی کمشنروں کے توسط سے صدر جمہوریہ نے  ان کی قیادتوں کو اپنی ذاتی نیک خواہشات بھی ارسال کیں۔ تقریب میں موجود سفیروں نے ہندوستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے مل جل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

*****

U.No.2729

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1806607) Visitor Counter : 155