بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے جنرالی پارٹیسپیشنس نیدر لینڈز این وی کی طرف سے فیوچر جنرالی انڈیا انشورنس کمپنی لمٹیڈ میں ایکویٹی حصص کے حصول کی منظوری دی

Posted On: 16 MAR 2022 9:10AM by PIB Delhi

 

 ہندوستان کے  مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے فیوچر جنرالی انڈیا انشورنس کمپنی لمیٹڈ میں جنرالی پارٹیسیپشن نیدرلینڈز این وی . میں ایکویٹی حصص کے حصول کو منظوری دی ہے۔

جنرالی پارٹیسپیشنس نیدرلینڈز این وی( جی پی این / ایکوائرر) ایسّیکیورے زائنی جنرالی ایس پی اے(جنرالی گروپ)کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے، جو کہ جنرالی گروپ آف کمپنیز کی  مکمل طور پر سرپرست  کمپنی ہے۔ جنرالی گروپ ایک عالمی بیمہ فراہم کنندہ ہے اور ہندوستان میں عام بیمہ صنعت میں ایف جی آئی آئی سی کے ذریعے موجود ہے۔

فیوچر جنرالی انڈیا انشورنس کمپنی لمٹیڈ( ایف جی آئی آئی سی/ ہدف) ایک عام بیمہ کمپنی ہے جو ہندوستان میں غیر حیاتیاتی یا عام بیمہ خدمات کی فراہمی میں مصروف ہے۔

مجوزہ مرقع جی پی این کے ذریعے ایف جی آئی آئی سی کے حصص کے حصول سے متعلق ہے، جو ایف جی آئی آئی سی کا ایک موجودہ شیئر ہولڈر ہے۔جی پی این ایف جی آئی آئی سی کے ایکویٹی شیئر کیپٹل کا تقریباً 25فیصد حاصل کرنے کی تجویز کرتا ہے،جو فیوچر انٹرپرائزز لمیٹڈ کے پاس ہے، جس کے نتیجے کے طور پر ایف جی آئی آئی سی میں جی پی این کی مجموعی (براہ راست اور بالواسطہ) شیئر ہولڈنگ 49فیصد سے بڑھ کر تقریباً 74فیصد ہو جائے گی۔

سی سی آئی کے تفصیلی حکم  بعد میں آئے گا۔

****************

 (ش ح ۔س ب۔رض )

U NO: 2690


(Release ID: 1806441) Visitor Counter : 246