شہری ہوابازی کی وزارت

حکومت نے پیداوار سے منسلک ترغیبات کیلئے ڈرون سے وابستہ  صنعتوں سے  درخواستیں طلب کیں


درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2022 ہے

Posted On: 11 MAR 2022 10:57AM by PIB Delhi

حکومت نے پیداوار سے منسلک ترغیبات (پی ایل آئی) کے لئے  ڈرون صنعت سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ پی ایل آئی اسکیم کو 30 ستمبر 2021 کو نوٹیفائی کیا گیا تھا۔

ترغیبات کی کل بھارتی رقم (آئی این آر) 120 کروڑ روپے ہے، جو 3 مالی سال پر مشتمل ہے اور  مالی سال 2020-21 میں تمام گھریلو ڈرون مینوفیکچررز کے مشترکہ کاروبار سے تقریباً دوگنی ہے۔  پی ایل آئی  ریٹ کی شرح قدروقیمت میں اضافے  کا 20 فیصد ہے، جو کہ پی ایل آئی اسکیموں میں سب سے زیادہ ہے۔

 

اسکیم کے مطابق، کم از کم قدرو قیمت کا معیار ڈرونس اور ڈرون کے اجزا کی خالص فروخت کا 50 فیصد کے بجائے 40 فیصد ہے، جو ڈرون کے لیے ایک غیر معمولی سہولت  ہے۔ ایم ایس ایم ای  اور سٹارٹ اپس کے لیے اہلیت کا معیار معمولی سطح پر ہے۔

 

اسکیم کے دائرہ کار میں ڈرون سے متعلق سافٹ ویئر  تیار کرنے والے بھی شامل ہیں۔ ایک مینوفیکچرر کے لیے پی ایل آئی   مجموعی سالانہ اخراجات کے 25 فیصد  تک محدود ہو گا۔ اس سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد کو وسیع  کیا جا سکے گا۔  اگر کوئی مینوفیکچرر کسی مخصوص  مالی سال کے لیے مجاز قدرو قیمت  کی حد کو پورا کرنے میں ناکام رہتا ہے، تو  اس مینوفیکچرر کو  اگلے سال میں کھوئے ہوئے مراعات میں کمی کو پورا کرنے  کا دعوی کرنے کی اجازت ہوگی۔

 

یہ درخواست فارم تنظیم کے سربراہ اور قانونی آڈیٹر کے سرٹیفکیٹ کے ساتھ صرف ایک صفحے کا  فارم ہے ۔ کمپنیوں کے گروپ کے اندر ایک سے زیادہ کمپنیاں اس پی ایل آئی  اسکیم کے تحت الگ الگ درخواستیں دائر کر سکتی ہیں اور اس کا آزادانہ طور پر جائزہ لیا جائے گا۔ البتہ، اس طرح کے درخواست گزار  کو اِس پی ایل آئی اسکیم کے تحت  کل مالی ادائیگی کا 25 فیصد اخراجات  تک محدود کیا جائے گا۔ 31 مارچ 2022 رات 12 بجے تک  درخواست فارم جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

 

پی ایل آئی کی درخواست کے لیے سرکاری آرڈر   درج ذیل ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

 

https://www.civilaviation.gov.in/sites/default/files/Application_for_PLI_scheme_for_drones_and_drone_components.pdf.

جبکہ پی ایل آئی اسکیموں کے لئے ڈرونس اور ڈوران اجزا کے لئے  پی ڈی ایف، پی ایل آئی درخواست فارم درج ذیل ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

- https://www.civilaviation.gov.in/application-pli-scheme

مرکزی حکومت نے بھارت کی آنے والی ڈرون صنعت کو فروغ دینے کے لیے سلسلہ وار  اقدامات کیے ہیں، جیسے:

 

پچیس (25) اگست 2021 کو لبرلائزڈ ڈرون ضابطے 2021 کو نوٹیفائی کیا جا چکا ہے۔

ڈرون کی فضائی حدود کا نقشہ 24 ستمبر 2021 کو شائع کیا گیا ہے، جس نے تقریباً 90 فیصد بھارتی  فضائی حدود کو 400 فٹ تک اڑنے والے ڈرون کے لیے گرین زون کے طور پر کھول دیا ہے۔

ڈرونس کے لئے ترغیبات سے منسلک پیداوار (پی ایل آئی ) اسکیم 30 ستمبر 2021 کو نوٹیفائی کیا جا چکا ہے۔

چوبیس (24) ستمبر 2021 کو یو اے ایس ٹریفک مینجمنٹ (یو ٹی ایم) پالیسی خاکہ شائع کیا گیا ہے۔ 

زراعت سے متعلق مرکزی وزارت نے 22 جنوری  2022 کو زرعی ڈرون کی خریداری کے لئےمالی امداد پروگرام کا اعلان کیا تھا۔

ڈرون ضابطے 2021 کے تحت  سبھی پانچوں درخواست فارم 26 جنوری 2022 کو ڈیجیٹل اسکائی پلیٹ فارم پر آن لائن کیے گئے ہیں۔

ڈرون سرٹیفیکیشن اسکیم کو 26 جنوری 2022 کو نوٹیفائی   کیا گیا ہے، جس سے ڈرون مینوفیکچررز کی طرف سے سرٹیفکیٹ حاصل کرنا آسان ہو گیا ہے۔

یکم فروری 2022 کو مرکزی بجٹ کے حصے کے طور پر ڈرون اسٹارٹ اپس کی مدد  اور ڈرون  کو ایک خدمت کے طور پر فروغ دینے  کے لئے (ڈاکٹر اے اے ایس ) مشن ’ڈرون شکتی‘  کا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈرون درآمداتی  پالیسی  کو 9 فروری 2022 کو نوٹیفائی کی گئی ہے، جس میں غیر ملکی ڈرونز کی درآمد پر پابندی عائد کی گئی ہے ، جبکہ  ڈرون کے پرزوں کی درآمد کو اجازت دے دی گئی ہے۔

ڈرون (ترمیمی) ضابطے، 2022 کو 11 فروری 2022 کو نوٹیفائی کیا گیا ہے، جس  میں  ڈرون پائلٹ لائسنس کی شرط کو ختم کیا گیا ہے۔

ڈی جی سی اے نے  28 فروری 2022 کو  ملک بھر میں 15 ڈرون اسکول کھولے جانے کو منظوری دے دی ہے۔

*************

ش ح ۔ ش ر۔ ک  ا

U. No. 2479



(Release ID: 1805016) Visitor Counter : 132