ریلوے کی وزارت

ریلوے کمیٹی نے نان ٹیکنیکل پاپولر  کیٹیگریز کے لئے  امیدواروں ی تشویشات کو دور کیا


نان ٹیکنیکل پاپولر کیٹیگیرز (سی ای این  01/2019) کے لیے دوسرے مرحلے کے کمپیوٹر  پر مبنی  ٹیسٹ (سی بی ٹی) کے  واسطے پے لیول وار 20 بار کے منفرد امیدواروں کو چنیدہ فہرست میں شامل  کیا جائے گا

تمام پے لیولز کے ترمیم شدہ نتائج کا اعلان اپریل 2022 کے پہلے ہفتے تک کیا جائے گا


آر آر سی ۔ 01/2019 (لیول-1) کے لیے ایک  سنگل اسٹیج  امتحان منعقد کیا جائے گا

Posted On: 10 MAR 2022 4:11PM by PIB Delhi

ریلوے کی وزارت نے آرڈر نمبر ای آر بی۔I/2022/23/06 بتایخ 26 جنوری 2022 کے مطابق سی ای این  01/2019 (نان ٹیکنیکل پاپولر کیٹیگریز) اور سی ای این آر آر سی  01/2019 (لیول1)کے امیدواروں کی تشویشات کی جانچ کے لئے  ایک کمیٹی تشکیل کی ہے۔ اس نے  اب درج ذیل کےمطابق  فیصلے کئے ہیں:

  • سی ای این  01/2019(نان ٹیکنیکل پاپولر کیٹیگیرز ) کے لیے دوسرے مرحلے کے کمپیوٹر  پر مبنی  ٹیسٹ (سی بی ٹی) کے  واسطے پے لیول وار 20 بار کے منفرد امیدواروں کو چنیدہ فہرست میں شامل  کیا جائے گا۔
  • جن امیدواروں کو پہلے ہی اہل قرار دیا گیا ہے وہ اہل رہیں گے۔
  •  شارٹ لسٹ ہونے والے اضافی امیدواروں کی فہرست ہر  پے لیول پر مطلع کی جائے گی۔
  •  سی ای این آر آر سی 01/2019 (لیول۔1) ایک سنگل اسٹیج والا  امتحان ہوگا۔ کوئی دوسرے اسٹیج کا  سی بی ٹی نہیں ہوگا۔
  • لیول 1 کے مختلف عہدوں  کے لیے انڈین ریلوے میڈیکل مینول (آئی آر ایم ایم) کے مطابق میڈیکل معیارات استعمال کئے جائیں گے۔
  • اقتصادی طور پر کمزور طبقات (ای ڈبلیو ایس) کے تحت جن امیدواروں نے درخواست دی ہے،ان کے پاس دستیاب آمدنی اور اثاثے کے کسی بھی سرٹی فکیٹ کو جائز سمجھا جائے گا۔

سی ای این  01/2019 (نان ٹیکنیکل پاپولر کیٹیگریز)  اور سی ای این آر آر سی ۔01/2019 (لیول 1) کا  شیڈول (عارضی)

  • تمام پے لیولز کے ترمیم  شدہ نتائج کا اعلان اپریل 2022 کے پہلے ہفتے تک کیا جائے گا۔
  • پے لیول 6 کے لیے دوسرے  مرحلہ کا سی بی ٹی کا انعقاد مئی 2022 میں کیا جائے گا۔
  • دیگر کے لیولز کے لئے دوسرے مرحلے کے سی بی ٹی  کا انعقاد مناسب وقفے کے بعد  کیا جائے گا۔
  • اس میں ہر ایک شفٹ کی ضرورت میں نمایاں اضافے کے ساتھ لیول-1 کے لیے سی بی ٹی   کے  انعقاد کے واسطے  اضافی انفراسٹرکچر اور لاجسٹکس کا انتطام  شامل ہے۔ لیول-1 کے لیے سی بی ٹی  کا انعقاد کے واسطے امتحان کرانے والی ایجنسی (ای سی اے) کے  جتنا جلد ممکن ہوگا  انتظام کی کوشش کی جائے گی۔
  • اس لیے  لیول-1 کے واسطے  سی بی ٹی  کا عارضی طور پر جولائی 2022  سے انعقاد کا منصوبہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-2455

                          



(Release ID: 1804841) Visitor Counter : 159