بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

سی سی آئی نے ایچ ایس بی سی ایسیٹ مینجمنٹ( انڈیا) پرائیویٹ لمٹیڈ کے ذریعے ایل اینڈ ٹی انوسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے 100فیصد سرمایہ حصص کے حصول کی منظوری دی

Posted On: 10 MAR 2022 11:08AM by PIB Delhi

مسابقتی کمیشن آف انڈیا سی سی آئی نے ایچ ایس بی سی ایسیٹ مینجمنٹ( انڈیا) پرائیویٹ لمٹیڈ(ایچ ایس بی سی  اے ایم سی/ محصل) کے ذریعے ایل اینڈ ٹی انوسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے 100فیصد سرمایہ حصص کے حصول کی منظوری دی۔ انوسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ(ایل اینڈ ٹی/ اے ایم سی/ ہدف) کے 100فیصد  سرمایہ حصص کے حصول کی منظوری دی ہے۔

مجوزہ مجموعہ  ایل اینڈ ٹی فائنانس ہولڈنگز لمیٹڈ(ایل اینڈ ٹی اسپانسر/فروخت کنندہ) اور اس کے نامزد افراد سے ایچ ایس بی سی اے ایم سی کے ذریعے  ایل اینڈ ٹی  اے ایم سی کے  100فیصد ایکویٹی شیئر کیپٹل کے حصول سے متعلق ہے۔ ہدف کے مساوی حصص کا حصول مسابقتی ایکٹ، 2002 کے سیکشن 5(اے) کے تحت آتا ہے۔

ایچ ایس بی سی اے ایم سی / محصل

ایچ ایس بی  سی اے ایم سی  ایچ ایس بی سی میوچل فنڈ اسکیموں(ایچ ایس بی سی ایم ایف) کے روزمرہ کے کام کو چلانے کے لیے اثاثہ جات کا انتظام کرنے والا ادارہ ہے۔ یہ ایچ ایس بی سی ایم ایف میں سرمایہ کاری کے ذریعے جمع شدہ رقم کی سرمایہ کاری کے انتظام کے لیے ذمہ دار ہے۔ ایچ ایس بی  سی اے ایم سی  ایچ ایس بی سی ہولڈنگز پی ایل سی ایچ ایس بی سی گروپ  کا مکمل ملکیتی بالواسطہ ذیلی ادارہ ہے اور اس کا تعلق ایچ ایس بی سی کمپنیوں کے اتحاد سے ہے۔

ایل اینڈ ٹی اے ایم سی  / ہدف

ایل اینڈ ٹی اے ایم سی ایل اینڈ ٹی میوچل فنڈ سکیموں(ایل اینڈ ٹی ایف ایف) کے روز مرہ کے کام کو چلانے کے لیے اثاثہ جات کا انتظام کرنے والا ادارہ ہے۔ یہ ایل اینڈ ٹی ایم ایف میں کی گئی سرمایہ کاری کے ذریعے جمع شدہ رقم کی سرمایہ کاری کے انتظام کے لیے ذمہ دار ہے۔ ایل اینڈ ٹی اے ایم سی، ایل اینڈ ٹی اسپانسر کا مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے۔

سی سی آئی کا تفصیلی حکم  بعد میں آئے گا۔

****************

(ش ح ۔س ب۔رض )

U NO: 2437



(Release ID: 1804677) Visitor Counter : 144