نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا 11 مارچ کو تیسرے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول (این وائی پی ایف) کی اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے


نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر کل این وائی پی ایف کے قومی مرحلے کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے

فیسٹیول کے تین قومی فاتحین کو تقریب کے دوران اپنے خیالات کے اظہار کا موقع ملے گا

Posted On: 09 MAR 2022 3:32PM by PIB Delhi

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا 11 مارچ 2022 کو نئی دہلی میں پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں تیسرے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول (این وائی پی ایف) کی اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر 10 مارچ 2022 کو این وائی پی ایف 2022 کے قومی مرحلے کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت جناب نِسیت پرمانک فیسٹیول میں حصہ لینے والوں میں اسناد تقسیم کریں گے۔ چوٹی کے تین قومی فاتحین کو اختتامی تقریب کے دوران لوک سبھا اسپیکر کے سامنے اظہار خیال کا موقع بھی ملے گا۔

نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول

نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول (این وائی پی ایف) کا مقصد اُن نوجوانوں کی باتوں کو سننا ہے جو آنے والے برسوں میں سرکاری ملازمت سمیت مختلف کیریئر کا حصہ بنیں  گے۔این وائی پی ایف وزیر اعظم کے 31 دسمبر 2017 کے من کی بات والے خطاب میں پیش کردہ خیال پر مبنی ہے۔ اس خیال سے تحریک لیتے ہوئے اولین این وائی پی ایف کا انعقاد 12 جنوری سے 27 فروری 2019 تک کیا گیا تھا جس کا موضوع تھا‘‘نئے ہندوستان کی آواز بنیں اور حل تلاش کریں اور پالیسی میں تعاون کریں’’۔ اس پروگرام میں مجموعی طور پر 88,000 نوجوانوں نے حصہ لیا۔

دوسرے این وائی پی ایف  کا اہتمام غیر روایتی طور پر  23 دسمبر 2020 سے 12 جنوری 2022 تک کیا گیا تھا جس کا موضوع تھا ‘‘یووا- اُتساہ نئے بھارت کا’’۔ ضلعی، ریاستی اور قومی سطح پر ملک بھر میں 23 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں اور اسٹیک ہولڈروں نے اس کا مشاہدہ کیا تھا۔

تیسرا این وائی پی ایف 14 فروری 2022 کو ضلعی سطح پر غیر روایتی طریقے سے شروع کیا گیا۔ ملک بھر میں 2.44 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں نے روایتی طور پر 23 سے 27 فروری 2022 تک ضلعی یوتھ پارلیمنٹس میں اور اس کے بعد ریاستی یوتھ پارلیمنٹس میں حصہ لیا۔ تیسرے این وائی پی ایف کے فائنل کا اہتمام  10 اور 11 مارچ 2022 کو پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں کیا جائے گا۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ستاسی (87) فاتحین (62 خواتین اور 25 مرد) کو پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں نوجوانوں کے امور اور کھیل کے عزت مآب وزیر اور مملکتی وزیر کے سامنے حاضر ہونے کا موقع ملے گا۔ اس موقع پر دیگر معززین بھی موجود ہوں گے۔ ریاستی یوتھ پارلیمنٹ (ایس وائی پی) کے انتیس (29) فاتحین کو قومی جیوری کے سامنے اظہار خیال کا موقع ملے گا۔ جیوری میں جناب بھرتوہری مہتاب، ممبر پارلیمنٹ لوک سبھا، ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ، ممبر پارلیمنٹ لوک سبھا، محترمہ انو جے سنگھ، آئی آر ایس (ریٹائرڈ) اور جناب کنچن گپتا، مشیر اعلیٰ وزارتِ اطلاعات و نشریات 10 مارچ 2022 کو۔ چوٹی کے تین قومی فاتحین کو بھی 11 مارچ 2022 کو اختتامی تقریب کے دوران اسپیکر، لوک سبھا کے سامنے بولنے کا موقع ملے گا۔

***

ش ح۔ ع س ۔ ک ا


(Release ID: 1804442) Visitor Counter : 182