شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چار سو دس (410)ہندوستانیوں کو آج یوکرین کے پڑوسی ملکوں سے خصوصی سویلین پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا گیا


خصوصی پروازوں کے ذریعے اب تک 18 ہزار ہندوستانی شہریوں کو واپس لایا جا چکا ہے

Posted On: 08 MAR 2022 4:54PM by PIB Delhi

یوکرین کے پڑوسی ملکوں سے ہندوستانی شہریوں کو نکال کر لانے کے ‘‘ آپریشن گنگا’’ کے تحت آج دو خصوصی سویلین پروازوں کے ذریعے 410 ہندوستانیوں کو سچاوا سے واپس لایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی خصوصی پروازوں کے ذریعے 18 ہزار کے قریب ہندوستانی شہریوں کو وطن واپس لایا جا چکا ہے۔ 22 فروری 2022 کو یہ پروازیں شروع کی گئی تھیں۔ 75 خصوصی ویلین پروازوں کے ذریعے 15521 ہندوستانیوں کو لایا جا چکا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ نے آپریشن گنگا کے تحت 12 پروازوں میں 2467 ہندوستانیوں کو واپس وطن پہنچایا اور 32 ٹن سے زیادہ امدادی سامان پہنچایا۔

 

سویلین پروازوں میں 21 پروازوں کے ذریعے 4575 مسافروں کو بخارسٹ سے لایا گیا۔ سچاوا سے 9 پروازوں کے ذریعے 1820 مسافروں کو، 28 طیاروں کے ذریعے بڈاپیسٹ سے 5571 مسافروں کو ، 2404 ہندوستانیوں کو 11 پروازوں کے ذریعے زیس زو سے اور 242 افراد کو کیو سے لایا گیا ہے۔

 

 

ایئر لائنوں کے اعتبار سے تفصیل درج ذیل ہے:

ایئرلائنس

پروازوں کی تعداد

پیکس

ایئر ایشیا

3

500

ایئر انڈیا

14

3250

ایئر انڈیا ایکسپریس

9

1652

گو فرسٹ

6

1101

انڈیگو

34

7404

اسپائس جیٹ

9

1614

میزان

75

15521

**********

 


(Release ID: 1804097) Visitor Counter : 193