نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
پیرا لمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے یوگیش کتھونیا نے بہار میں وزیر اعظم مودی کی ’میٹ دی چیمپئنز‘ پہل کا آغاز کیا، خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پٹنہ کے مقامی لڑکیوں کے اسکول کا دورہ کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
08 MAR 2022 4:10PM by PIB Delhi
پیرالمپکس میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والے یوگیش کتھونیا نے 8 مارچ بروز منگل پٹنہ کے گورنمنٹ گرلز سینئر سیکنڈری اسکول کا دورہ کیا اور ملک کے مشرقی خطے میں متوازن خوراک اور فٹنس کی اہمیت کے بارے میں طلباء میں بیداری پیدا کرنے کے لیے پی ایم مودی کے اسکول کے دورے کی مہم کا آغاز کیا۔ میٹ دی چیمپئنز کے عنوان سے ٹوکیو 2020 کے اولمپینز، اس پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ملک بھر کے اسکولوں کا دورہ کر رہے ہیں۔

یوگیش نے ، جن کی ماں نے ان کے بچپن میں ان کی صحت یابی میں بہت بڑا رول ادا کیا ہے ، اس موقع پر وہاں موجود سبھی کو خواتین کے عالمی دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ شروع سے ہی ہمیشہ میرے ساتھ رہی ہیں اور ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے۔ اس لیے میں خاص طور پر خواتین کا یہ دن ان کے نام وقف کرتا ہوں‘‘۔

اس کے بعد انہوں نے اپنے پیرالمپک سفر کے بارے میں بتایا اور کہا کہ ’’ میرے لیے یہ سفر اگرچہ 2017 میں ہی شروع ہوا تھا، لیکن مجھے جلد ہی احساس ہوگیا تھا کہ یہ کھیل میرے ہی لئے ہے اور میں اسی طرح کا کیریئر چاہتا تھا اور میں اس کے بعد سے اپنے آپ کو پوری طرح اس کھیل کے لئے وقف کر دیا ہے’‘۔
میٹ دی چیمپئنز پہل حکومت کے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کا ایک حصہ ہے جس کا آغاز دسمبر 2021 میں اولمپک گولڈ میڈل حاصل کرنے والے نیرج چوپڑا نے کیا تھا۔

اب تک گزشتہ چند ماہ میں 9 اولمپیئنز اور پیرا لمپئینز نے 600 سے زیادہ اسکولوں کے نمائندہ طلبا سے ملاقات کی ہے اور اپنے تجربات، سبق، صحیح کھانے کے بارے میں ٹپس سے انہیں آگاہ کیا ہے اور اسکولی طلبا کو تحریک بھی دی ہے۔

پٹنہ میں یوگیش کے دورے کے دوران ریاستی تعلیمی بورڈ نے مختلف اسکولوں سے دویانگ طلباء کو بھی مدعو کیا، تاکہ یوگیش ان کے ساتھ بات چیت کر سکیں اور انہیں کھیلنے کے لئے تحریک دے سکیں۔
متوازن خوراک کس طرح سبھی کے لئے اہمیت رکھتی ہے، اس موضوع پر بچوں سے خطاب کرتے ہوئے یوگیش نے کہا ’’ہمیں تمام اشیائے خوردنی کی ضرورت ہے، یہاں تک کہ چینی کی بھی، لیکن یہ صحیح مقدار میں ہو اور صحیح اشیائے خوردنی سے حاصل ہو۔ آپ کو جنک فوڈ سے پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ حاصل کرسکتے ہیں، لیکن ان سے آپ کو بڑی مقدار میں سیچوریٹیڈ فیٹس بھی ملتے ہیں جن سے آپ کو بچنے کی ضرورت ہے۔ اس لئے پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ کے ذریعے کے لیے صحیح فوڈ آئٹمز حاصل کرنا بہت اہم ہے‘‘ ۔
مقامی طلباء سے بات چیت کے بعد، یوگیش نے وہاں موجود طلباء کے ساتھ والی بال کا ایک کھیل بھی کھیلا اور نیکسٹ جنریشن کے ایتھلیٹس کو ہر قسم کا کھیل کھیلنے کی تحریک دی۔
اسکول کے دورے کی اس منفرد مہم کا اہتمام نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت اور وزارت تعلیم نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ ٹوکیو اولمپک اور پیرالمپک کھیلوں میں بھارت کی بڑی کامیابی کے بعداس پہل کا آگاز اس ہوا جب وزیر اعظم مودی نے ایتھلیٹس کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران ان سے درخواست کی کہ وہ 75 اسکولوں کا دورہ کریں اور سنتولت آدھار اور فٹنس کی اہمیت کے بارے میں بتائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U-2363
(ریلیز آئی ڈی: 1804037)
وزیٹر کاؤنٹر : 156