ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این آئی ای ایس بی یوڈی  نے اسٹارٹ اپ ولیج صنعت کاری کے پروگرام کے  نفاذکی


غرض  سے دیہی ترقی کی وزارت کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں

Posted On: 07 MAR 2022 10:23AM by PIB Delhi

ہنرمندی کے فروغ اورصنعت کاری کی وزارت ،(ایم ایس ڈی ای ) کے تحت ایک  خودمختارادارے ،صنعت کاری اورچھوٹے کاروبار کے فروغ کے قومی انسٹی ٹیوٹ ( این آئی ای ایس بی یو ڈی ) نے اسٹارٹ اپ ویلیج صنعت کاری کے پروگرام (ایس وی ای پی ) کی پہل کرکے، زمینی سطح پرصنعت کاری کو فروغ دینے کی غرض سے ایک پائیدار ماڈل تیارکرنے کے مقصد سے دیہی ترقی کی وزارت (ایم اوآرڈی ) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پردستخط کئے ہیں ۔

ایس وی ای پی ، دیہی ترقی کی وزارت کے دیہی روزگار سے متعلق قومی مشن (ڈی اے وائی –این آرایل ایم ) –دین دیال انتودیہ یوجنا کا ایک ذیلی پروگرام ہے ۔ اس پروگرام کا مقصد، غیرزرعی شعبوں میں گاؤوں کی سطح پرصنعتوں کے قیام کے لئے دیہی علاقوں میں صنعت کاری کی معاؤنت کرنا ہے۔اس ساجھیداری کی بدولت دیہی عوام کو اپنی تجارتوں کاآغاز کرنے میں مددفراہم کی جائےگی اوران لوگوں کے اقتصادی اعتبار سے مستحکم ہونے تک ان کی مکمل معاونت کی جائے گی۔ اس پروگرام کے تحت کئے جانے والے اقدامات کی بدولت عوام کومعلومات ، مشاورت اورمالی امداد فراہم کی جائے  گی اوراس سے گاؤوں کی سطح پرکاڈ رتیارکرنے میں بھی مددملے گی ۔

اس ساجھیداری کے تحت ، دیہی صنعتکاروں کو اپنا کاروبارشروع کرنے کے مقصد سے مالی امداد کی حصولیابی کے لئے بینکنگ نظام تک رسائی حاصل  ہوسکے گی۔ اس میں مُدرا بینک سے حاصل ہونے والی امداد بھی شامل ہے۔ بھارت کے گاؤوں میں صنعت کاری سے متعلق ایکونظام کو تقویت پہنچانے کی غرض سے صنعت سے متعلق مشاورتی خدمات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تربیت اورصلاحیت سازی کی خاطر، مربوط آئی سی ٹی تکنیک اورمتعلقہ آلات اوروسیلے بھی فراہم کئے جائیں گے۔ اس پروجیکٹ کے مستفدین ڈی اے وائی ۔ این آرایل ام کے خود اپنی مدد کرنے والے گروپ (ایس ایچ جی ) کے افراد ہیں اوراس اسکیم سے نہ صرف موجودہ صنعتکاروں کی بلکہ نئے صنعتکاروں کی بھی معاونت کی جائے گی ۔

ہنرمندی کے فروغ اورصنعتکاری کی وزارت کے سکریٹری جناب راجیش اگروال نے اس ساجھیداری کے بارے میں کہا کہ وزیراعظم جناب نریندرمودی نے اس بات کواجاگرکیاہے کہ بھارت کے عوام کو روزگار کے متلاشی افراد کے بجائے روزگار فراہم کرنے والے افراد بننے کا خواب دیکھنا چاہیئے اوراس سلسلے میں ، ایس وی ای پی ایک اختراعی ایکونظام تیارکرنے ، اورعوام کی سطح پراقتصادی اورسماجی فائدوں اورثمرات میں اضافہ کرنے میں معاون ہوگا۔ انھوں نے مطلع کیاکہ سبھی لوگوں کو مساوی مواقع  اورمطلوبہ مالی مدد فراہم کرکے ایک برمبنی شمولیت معاشرے کا قیام بھی اس اسکیم کے مقاصد میں شامل ہے ۔ جناب اگروال نے اس بات کو نمایاں کیاکہ بھارت مواقع  اورامکانات کی سرزمین ہے اورہمارے نوجوانوں کی ان مواقع تک رسائی میں مدد کرکے ، ہم ان کی امنگوں اورخواہشات کی تکمیل میں معاونت کررہے ہیں ۔ انھوں نے اپنے اس اعتماد کا اظہارکیا کہ یہ ساجھیداری ، دیہی عوام کی تربیت میں معاون ثابت ہوگی اور ان کی آمدنی میں اضافے کی غرض سے صنعت کاری کے لئے ضروری وسائل فراہم کرے گی ، جس کی بدولت آتم نربھربھارت کی تعمیر کی راہ ہموارہوسکے گی ۔

جناب اگروال نے زوردے کر کہاکہ دیہی صنعتکاری ، بھارت  کی مجموعی اقتصادی ترقی میں ایک اہم کرداراداکرسکتی ہے اور اس کے علاوہ دیہی اوردور دراز کے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لئے دیہی صنعتکاری کی وجہ سے بڑی تعداد میں روزگار کے مواقع بھی پیداکئے جاسکتے ہیں ۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ دیہی صنعتکاری کو فروغ دے کر اوران کو تحفظ فراہم کرکے صدیوں پرانی فن کارانہ وراثت کو بھی محفوظ بنایاگیاہے ۔ انھوں نے مطلع کیاکہ گذشتہ چند سالوں سے ، ہنرمندی سے متعلق خامیوں کو دورکرنے کی غرض سے اسکل انڈیا پرمسلسل کام ہورہاہے ۔ اوراس کے لئے صنعتکاروں  کو مالی وسائل تک رسائی میں سہولت  اور درست سرپرستی فراہم کی جارہی ہے اورملک میں کاروبار کرنے میں آسانی سے متعلق صورت حال کو  بھی بہتربنایاجارہاہے ۔

 

*****

ش ح ۔ع م ۔ ع آ

U-2292

 


(Release ID: 1803499) Visitor Counter : 208