وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے روسی فیڈریشن کے صدر عزت مآب ولادیمیرپوتن سے فون پر بات کی

Posted On: 02 MAR 2022 10:27PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے روسی فیڈریشن کے صدر عزت مآب ولادیمیر پوتن سے آج فون پر بات کی۔

دونوں لیڈروں نے یوکرین کی صورتحال، خاص طور پر خرکیف شہر کی صورتحال کے بارے میں بات کی ، جہاں بہت سے ہندوستانی طلباء پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے لڑائی والے علاقوں سے بھارتی باشندوں کو بحفاظت وہاں سے نکالنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

 

*************

 

ش ح ۔ ع م۔ ف ر

U. No.2175

 



(Release ID: 1802510) Visitor Counter : 138