امور داخلہ کی وزارت

نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) نے  یوکرین کےلیے  امدادی سامان روانہ کیا

Posted On: 02 MAR 2022 5:55PM by PIB Delhi

نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) نے یوکرین کو امدادی سامان بھیجا ہے۔ این ڈی آر ایف نے یوکرین کے لوگوں کے لیے کمبل، سلیپنگ میٹ، اور سولر اسٹڈی لیمپ وغیرہ سمیت راحتی  سامان فراہم کیا ہے۔ امدادی سامان ایک پرواز کے ذریعے بھیجا گیا جو آج صبح پولینڈ کے لیے روانہ ہوئی  اور دوسراامدادی سامان بھارتی  فضائیہ (آئی اے ایف) کی پرواز کے ذریعے بھیجاگیا جو آج سہ پہر رومانیہ کے لیے روانہ ہوئی۔

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:2156)

 



(Release ID: 1802407) Visitor Counter : 118