وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نریندر مودی اور یوروپی کونسل کے صدر عالجناب چارلس مائیکل کے درمیان فون پر گفتگو
Posted On:
01 MAR 2022 10:55PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج یوروپی کونسل کے صدر عالیجناب چارلس مائیکل کے ساتھ فون پر گفتگو کی ۔
وزیراعظم نے یوکرین میں بگڑتی ہوئی صورتحال اور انسانی بحران پر اپنے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے مخاصمانہ کارروائیاں بند کرنے اور مذاکرات کرنے کے لئے بھارت کی اپیل کو دوہرایا۔
وزیراعظم نے ا س بات پر زوردیا کہ عصری عالمی نظام بین الاقوامی قانون ، اقوام متحدہ کے چارٹر اور تمام ملکوں کے اقتدار اعلیٰ اور علاقائی یکجہتی کے لئے احترام پر ٹکا ہوا ہے۔
وزیراعظم نے دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت کا خیرمقدم کیا اور سبھی لوگوں کی آزادانہ نقل وحمل اور مفت اوربلارکاوٹ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی رسائی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زوردیا۔
وزیراعظم نے متاثرہ علاقوںمیں دواؤں سمیت فوری راحتی سامان بھیجنے کے لئے بھارت کی طرف سے کی جارہی کوششوں کے بارے میں بھی عالیجناب چارلس مائیکل کو مطلع کیا۔
*************
ش ح۔ح ا ۔رم
U-2130
(Release ID: 1802230)
Visitor Counter : 162
Read this release in:
Odia
,
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam