وزیراعظم کا دفتر

 وزیراعظم نے آپریشن گنگا کا جائزہ لینے کے لئے  ایک اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 28 FEB 2022 10:17PM by PIB Delhi

 

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  یوکرین میں پھنسے ہوئے  بھارتی شہریوں کو واپس لانے  کے لئے  آپریشن گنگا کے تحت  کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لینے کے لئے آج  اپنی دوسری اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ  تمام بھارتی شہریوں  کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے  پوری سرکاری مشینری  24 گھنٹے کام کررہی ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ  مختلف ممالک کےلئے  ان کے خصوصی نمائندوں کے طور پر  چار سینئر وزرا کے دورے سے  بھارتی شہریوں کے انخلاء کو تقویت ملے گی۔ اس سے  اس بات کا بھی اظہار ہوتا ہے کہ حکومت اس معاملے کو  کتنی  ترجیح دیتی ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ  یوکرین کی سرحدوں پر  انسانی صورت حال کا سامنا کرنے کے لیے یوکرین کے واسطے راحت  سپلائز کی پہلی کھیپ کل بھیجی جائے  گی۔

پوری دنیا  ایک خاندان  ہے کہ بھارت کے اصول سے  رہنمائی  حاصل کرتے ہوئے  وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ بھارت یوکرین میں پھنسے ہوئے اور مدد کے  خواہش مند پڑوسی ممالک اور ترقی پذیر ممالک کے لوگوں کی مدد کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا گ۔ ن ا۔

U-2100

                          



(Release ID: 1802013) Visitor Counter : 155