وزارت خزانہ

شہری بلدیاتی اداروں کے لئے چھ ریاستوں کو 1348.10 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری


22-2021 میں بلدیاتی اداروں کو اب تک 10,699.33 کروڑ روپے کی مجموعی گرانٹ جاری کی گئی ہے

Posted On: 25 FEB 2022 1:19PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 25 فروری 2022:

وزارت خزانہ نے شہری بلدیاتی اداروں کو گرانٹ فراہمی کے طور پر 6 ریاستوں کو آج 1348.10 کروڑ روپے کی رقم جاری کی۔  جن ریاستوں کو جمعہ کو گرانٹ جاری کی گئی ان میں جھارکھنڈ (112.20 کروڑ روپے)، کرناٹک (375 کروڑ روپے)، کیرالہ (168 کروڑ روپے)، اوڈیشہ (411 کروڑ روپے)، تمل ناڈو (267.90 کروڑ روپے) اور تری پورہ (14 کروڑ روپے) شامل ہیں۔  جاری کردہ گرانٹ کنٹونمنٹ بورڈز سمیت نان ملین پلس شہروں (این ایم پی سیز) کے لئے ہیں۔ 

 

15 ویں فنانس کمیشن نے 2021-22 سے 2025-26 تک کی مدت کے لئے اپنی رپورٹ میں شہری بلدیاتی اداروں کو دو زمروں میں تقسیم کیا ہے: (الف) ایک ملین سے زائد شہری قصبات/شہر (دہلی اور سری نگر کو چھوڑ کر) اور (ب) دیگر تمام شہروں اور قصبوں میں جن کی آبادی دس لاکھ سے کم ہے (نان ملین پلس شہر)۔  10 ویں ایف سی نے ان کے لئے علیحدہ گرانٹ کی سفارش کی ہے۔ کمیشن برائے نان ملین پلس شہروں کی سفارش کردہ کل گرانٹ میں سے 40 فیصد بنیادی (غیر منسلک) گرانٹ ہے اور باقی 60 فیصد منسلک گرانٹ ہے۔  بنیادی گرانٹ (غیر منسلک) کو مقام کی مخصوص ضروریات کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، سوائے تنخواہوں کی ادائیگیوں اور دیگر ادارہ جاتی اخراجات کے۔

 

دوسری جانب بنیادی خدمات کی فراہمی میں معاونت اور مضبوطی کے لئے نان ملین پلس شہروں کے لئے منسلک گرانٹ جاری کی جاتی ہے۔  کل منسلک گرانٹ میں سے 50 فیصد ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) کے حسب منصوبہ سینی ٹیشن سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور اسٹار ریٹنگ کے حصول کے لئے مختص کی گئی ہے۔  باقی 50 فیصد پینے کے پانی، بارش کے پانی کی کٹائی اور پانی کی ری سائیکلنگ' سے منسلک ہے۔

 

منسلک گرانٹ کا مقصد مرکز اور ریاست کی جانب سے مختلف مرکزی سرپرستی والی اسکیموں کے تحت صفائی ستھرائی اور پینے کے پانی کے لئے مختص فنڈز کے علاوہ شہری بلدیاتی اداروں کو اضافی فنڈز کی دستیابی کو یقینی بنانا اور شہریوں کو معیاری خدمات فراہم کرنا ہے۔

 

رواں مالی سال میں حکومت نے نان ملین پلس شہروں کو گرانٹ کے طور پر ریاستوں کو اب تک مجموعی طور پر 10,699.33 کروڑ روپے کی رقم جاری کی ہے۔ یہ گرانٹ وزارت خزانہ کی جانب سے ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کی سفارشات پر جاری کی جاتی ہے۔

ضمیمہ I-

نمبر شمار

ریاست

2021-22 میں جاری کی گئی یو ایل بی گرانٹ کی رقم (کروڑ میں)

 

 

1

آندھرا پردیش

873.00

 

2

بہار

759.00

 

3

چھتیس گڑھ

369.90

 

4

گوا

13.50

 

5

گجرات

660.00

 

6

ہریانہ

193.50

 

7

ہماچل پردیش

98.55

 

8

جھارکھنڈ

299.20

 

9

کرناٹک

750.00

 

10

کیرالہ

336.00

 

11

مدھیہ پردیش

499.00

 

12

مہاراشٹرا

461.00

 

13

میزورم

17.00

 

14

اوڈیشہ

822.00

 

15

پنجاب

185.00

 

16

راجستھان

490.50

 

17

سکم

10.00

 

18

تمل ناڈو

1188.25

 

19

تلنگانہ

209.43

 

20

تریپورہ

72.00

 

21

اتر پردیش

1592.00

 

22

اتراکھنڈ

104.50

 

23

مغربی بنگال

696.00

 

 

کل

10699.33

 

 

<><><><><>

ش ح-ع ا-ج

U.No. : 2001

 



(Release ID: 1801260) Visitor Counter : 165