نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے ہندوستان کے بیڈمنٹن ڈبلز کے کوچ کے طور پر ٹین کِم ہر کی تقرری کو منظوری دی

Posted On: 25 FEB 2022 3:54PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:25 فروری،2022۔نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے 2026 میں ایشیائی کھیلوں تک ہندوستان کے ڈبلز کوچ کے طور پر ملیشیائی بیڈمنٹن کوچ ٹین کِم ہر کی تقرری کو منظوری دے دی ہے۔50 سالہ کوچ کی ہندوستان واپسی سے ملک میں ڈبلز کی جوڑی کا اسٹاک  بڑھ جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CXPK.jpg

24 سالہ چراغ شیٹی، جو مردوں کے ڈبلز میں ساتوک سائیراج رنکیریڈی  کے ساتھ مردوں کے ڈبلز میں عالمی رینکنگ میں 8 ویں مقام پر ہیں، نے اس اعلان کا خیرمقدم کیا۔‘‘ساتوک اور میں اس بات سے خوش ہوں کہ ٹین کوچ ہمارے ساتھ واپس آئیں گے۔ ہم ہمیشہ ان کی طرف دیکھتے ہیں کیونکہ انہوں نے ہماری ابتدائی جھجھک کے باوجود ہمیں ایک ساتھ جوڑا کیونکہ جب ہم ایک جیسے تھے، لیکن ہم دونوں میں سے کسی کو بھی فرنٹ کورٹ پر کھیلنے کا یقین نہیں تھا۔’’

چراغ نے کہا، ‘‘ٹین کوچ کے یقین نے ہمیں اس سطح تک پہنچنے میں مدد کی جہاں آج ہم ہیں۔ بھارت چھوڑنے کے وقت انہوں نے ہمیں گمنامی سے اٹھا کر ٹاپ 16 میں پہنچا دیا۔ ہم انہیں واپس شامل کرنے کے لئے بیڈمنٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے شکر گزار ہیں ۔’’

بیڈمنٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا (بی اے آئی) کے جنرل سکریٹری اجئے کے سنگھانیہ نے کہا، ‘‘کوچ ٹین کم ہر بھارتی بیڈمنٹن  ایکو سسٹم سے بخوبی واقف ہیں اور ان کی شمولیت سے ڈبلز ٹیم کو مزید تقویت ملے گی۔ مجھے خوشی ہے کہ بی اے آئی اور ایس اے آئی ان کی تقرری کو انجام دینے کے لیے  ایک ساتھ آئے، جس سے نہ صرف ہمارے سرکردہ ڈبلز جوڑی، چراغ (شیٹی) اور ساتوک (رنکیریڈی) کو مدد ملے گی بلکہ ڈبلز مقابلے کیلئے باصلاحیت کھلاڑی کیلئے آگے کی تیاری کرنے میں بھی مدد ملے گی۔’’

بھارت میں ڈبلز کوچ کے طور پر اپنے پہلے دور (2015-2019) کے دوران ٹین نے بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن کے مردوں کے  ڈبلز رینکنگ میں ساتوک سائیراج رنکیریڈی اور چراگ شیٹی کو ٹاپ 10 میں اور اشونی پونپا اور سکّی ریڈی کو خواتین کی ڈبلز رینکنگ میں ٹاپ 20  تک پہنچانے کیلئے ٹریننگ دی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے چھ جوڑیوں کو الگ الگ  جوڑیوں کی درجہ بندی میں  ٹاپ 50 میں جگہ دلائی۔

ٹین، جنھوں نے 2021 کے عالمی چمپئن شپ  میں جاپانی مردوں کی ڈبلز ٹیم کو جیت دلائی اورمکسڈ ڈبلز ٹیم کو عالمی چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ اور ٹوکیو اولمپک کھیلوں میں کانسے کا تمغہ دلایا، کے پاس ٹریننگ سے جڑی تعلیم کی نگرانی کے علاوہ ایک مجموعی کوچنگ سسٹم اور منصوبہ بندی کی بھی ذمہ داری ہوگی۔

دیگر باتوں  کے علاوہ ٹین صلاحیت کے حامل ہندوستانی کوچوں کی شناخت کریں گے  اور ہر سال چار ورکشاپس کا انعقاد کرکے ان کی مہارت کی نشوونما میں مدد کریں گے۔ اس سے مستقبل میں بھارتی ٹیموں کو مزید بلندیوں پر لے جانے کے لیے ملک میں ہنرمندمتعدد ڈبلز کوچیز دستیاب ہوں گے۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 2004


(Release ID: 1801195) Visitor Counter : 204