صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

وزیراعظم نریندر مودی کل ہونے والی صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے بجٹ کے بعد ویبنار کا افتتاح کریں گے


ممتاز مقررین اور ماہرین نیز  پرائیویٹ سیکٹر کے کلیدی شراکت دار  آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن، ای- سنجیونی اور  ٹیلی مینٹل ہیلتھ سے متعلق انٹر ایکٹو اجلاس میں شامل ہوں گے

Posted On: 25 FEB 2022 10:11AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب  نریندر مودی کل صبح 10 بجے  ہونے والی صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے مرکزی بجٹ اجلاس کے بعد کے ویبنار کا افتتاح کریں گے۔آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن، ای – سنجیونی  اور  ٹیلی مینٹل صحت پروگرام  کے موضوعات پر تین اجلاس منعقد ہوں گے۔ یہ اجلاس صبح  10  بج کر 45  منٹ سے  سہ پہر ایک بج کر 50  منٹ  تک منعقد ہوں گے۔

اس ویبنار کا مقصد  صحت کے شعبے میں حکومت کے  مختلف  اقدامات  کو آگے لے جانے میں شراکت داروں کو شامل  کرنا ہے۔ وزیراعظم کا خطاب  بجٹ کے بعد کے ویبنار  کے لئے ایک  صحیح سمت طے کرے گا۔ ویبنار میں ممتاز مقررین اور   صحت وخاندانی بہبود کی وزارت، نیتی آیوگ ، صنعتی فورم، اسٹارٹ اپس، اکیڈمیوں کے ساتھ ساتھ  شراکت داروں کے ساتھ انٹر ایکٹو اجلاس  کے ساتھ پینل مذاکرات بھی ہوں گے۔ اختتامی  اجلاس کی  مشترکہ صدارت  صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر  ڈاکٹر منسکھ مانڈویا اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب  سربانند سونو وال کریں گے۔

ویبنار میں حسب ذیل تین موضوعات پر  بریک آؤٹ اجلاس ہوں گے۔

  1. آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن :  نیتی آیوگ کے ممبر ڈاکٹر وی کے پال اجلاس کی نظامت کریں گے۔ اس کے بعد این ایچ  اے کے ایڈیشنل سی ای او ڈاکٹر پروین گیدام، یشودا اسپتال کی محترمہ اوپاسنا اروڑا، نارائن ہیلتھ کی  چیئر مین ڈاکٹر دیوی شیٹی، میٹرو پولس لیب کی ایم ڈی  محترمہ امیرا  شاہ، این اے ٹی ہیلتھ کے صدر ڈاکٹر ہرش مہاجن اور  سی آئی آئی کے جناب راجیو واسو دیون کی جانب  پرزنٹیش پیش  کیا جائے گا۔ اجلاس میں آیور وید پر  بھی روشنی ڈالی جائے گی۔
  2.  نیشنل ٹیلی میڈیسن اقدامات  اور  ای- سنجیونی : پی ایچ  ایف آئی کے صدر پروفیسر  کے سری ناتھ ریڈی  اس اجلاس کی نظامت کریں گے۔ جب کہ ایم او ایچ  ایف ڈبلیو  کے جوائنٹ سکریٹری جناب لو اگروال ای- سنجیونی پر ایک پرزنٹیشن دیں گے۔ این ایچ ایم کرناٹک کے ایم ڈی ڈاکٹر  ارون دھتی چندر شیکھر، اپولو اسپتال کی  جوائنٹ  ایم ڈی  محترمہ سنگیتا  ریڈی ، ٹا ٹا میڈیکل اور ڈائگنوسٹکس کے سی ای او  جناب گریش  کرنا مورتی ، ٹیلی ہیلتھ اسٹینڈرڈس، بی آئی ایس  سے متعلق  کمیٹی کے چیئر مین ڈاکٹر اشونی  گوئل اجلاس  میں شرکت کریں گے۔
  3. ٹیلی مینٹل ہیلتھ پروگرام: این آئی ایم ایچ اے این ایس کے ڈائریکٹر  ڈاکٹر  پرتیما مورتی  اس اجلاس کی  نظامت کریں گے اور  افتتاحی  اجلاس سے خطاب کریں گے۔ این ایچ ایم، ایم  او ایچ ایف ڈبلیو کے  اے ایس  اور ایم ڈی  جناب وکاس شیل اس موضوع پر ایک مختصر پرزنٹیشن دیں گے۔ اس اجلاس میں  جو  اہم شخصیات  شرکت کریں گی ان میں ویسٹر آسٹریلیا کی یونیورسٹی کے سائیکیٹری کے کلینکل پروفیسر  ڈاکٹر موہن اساک، امریکہ /  گوا  ، سنگت عالمی صحت میں محقق ڈاکٹر  آننت بھان،  پی ایچ ایف آئی  کے نائب صدر ڈاکٹر پریتی کمار، آئی آئی ٹی بینگلور کے پروفیسر  ڈاکٹر ٹی کے سری کانت اور  این  آئی ایم ایچ   اے این ایس کے ڈاکٹر کشور کمار  شامل ہیں۔

اجلاس کی منصوبہ بندی  اس ڈھنگ سے کی گئی ہیں، جس سے  شراکت داروں کو طویل  مذاکراہ  کرنے کے لئے اجازت مل سکے۔ اس کا مقصد  اعلانات  کو  برو قت  نافذ کرنے کے لئے ایک مثبت  طریقہ کار  کو وضع کرنا ہے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی کا خطاب ڈی ڈی نیوز پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح-ح ا- ق ر)

U-1979



(Release ID: 1800991) Visitor Counter : 145