خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
بچوں کے لئے پی ایم کیئرس اسکیم کی توسیع 28 فروری 2022 تک کردی گئی ہے
Posted On:
22 FEB 2022 2:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی:22 فروری،2022۔خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت، حکومت ہند نے بچوں کے لئے پی ایم کیئرس اسکیم کو 28 فروری 2022 تک بڑھا دیا ہے۔ اس سے قبل یہ اسکیم 31 دسمبر2021 تک قابل اطلاق تھی۔ اس سلسلے میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے خواتین اور بچوں کی ترقی، سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے محکمہ کے تمام پرنسپل سکریٹریز/ سکریٹریز کو ضروری کارروائی کے لیے ایک خط لکھا گیا ہے۔ تمام ضلع مجسٹریٹس/ضلع کلکٹروں کو بھی اس خط کی ایک کاپی ارسال کی گئی ہے۔ (خط دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں)
تمام اہل بچے اب 28 فروری 2022 تک بچوں کے لئے پی ایم کیئرس اسکیم کے فوائد حاصل کرنے کے لیے اندراج کر سکتے ہیں۔ اس اسکیم میں ان تمام بچوں کا احاطہ کیا گیا ہے جو 11 مارچ 2020 سے، جس دن عالمی صحت ادارہ (ڈبلیو ایچ او) نے اس وبا کا اعلان کیا اور کووڈ 19 کی خصوصیات کو عالمی وبا قرار دیا تھا، 28 فروری 2022 کی تاریخ تک کووڈ 19 وبا کے سبب کھو چکے ہیں: i) دونوں والدین یاii ) زندہ بچ جانے والے والدین یا iii ) قانونی سرپرست/گود لینے والے والدین/تنہا گود لینے والے والدین۔ اس اسکیم کے تحت فوائد کا حقدار بننے کے لیے والدین کی موت کی تاریخ پر بچے کی عمر 18 سال مکمل نہیں ہونی چاہیے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 29 مئی 2021 کو ان بچوں کے لیے جامع مدد کا اعلان کیا تھا جنہوں نے کووڈ 19 وبائی مرض کی وجہ سے اپنے والدین، ماں باپ دونوں کھو دیے ہیں۔ اس اسکیم کا مقصد پائیدار طریقے سے ان بچوں کی جامع دیکھ بھال اور تحفظ کو یقینی بنانا ہے جنہوں نے اپنے والدین کو کووڈ وبائی مرض میں کھو دیا ہے، نیز صحت بیمہ کے ذریعے ان کی فلاح و بہبود کو ممکن بنانا، تعلیم کے ذریعے انہیں بااختیار بنانا اور 23 سال کی عمر کو پہنچنے پر مالی مدد کے ساتھ ان کے خود کفیل وجود کے لیے انہیں آراستہ کرنا ہے۔ بچوں کے لئے پی ایم کیئرس اسکیم ان بچوں کو 18 سال کی عمر سے کنورجنٹ اپروچ، تعلیم، صحت، ماہانہ وظیفہ اور 23 سال کی عمر کو پہنچنے پر 10 لاکھ روپے کی یکمشت رقم کو یقینی بنانے کے لیے گیپ فنڈنگ کے ذریعے مدد فراہم کرتی ہے۔
یہ اسکیم آن لائن پورٹل https://pmcaresforchildren.inکے ذریعے قابل رسائی ہے۔ اب تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 28 فروری 2022 تک پورٹل پر اہل بچوں کی شناخت اور ان کا اندراج کریں۔ کوئی بھی شہری پورٹل کے ذریعے اس اسکیم کے تحت امداد کے لیے اہل بچے کے بارے میں انتظامیہ کو مطلع کرسکتا ہے۔
(اسکیم کے رہنما خطوط تفصیل سے دیکھنے کیلئے ییہاں کلک کریں)
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 1891
(Release ID: 1800317)
Visitor Counter : 233
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam