وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے اتراکھنڈ کے چمپاوت میں سڑک حادثہ میں ہوئےجانی نقصان پر تعزیت کااظہار کیا
متاثرین کے لئے وزیراعظم قومی راحتی فنڈ (پی ایم این ا ٓر ایف) سے مالی امداد کا اعلان
प्रविष्टि तिथि:
22 FEB 2022 12:32PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے چمپاوت میں سڑک حادثہ میں ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ کااظہار کیا ہے اور جانی نقصان پر تعزیت کابھی اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے متاثرین کےلئے وزیراعظم کے قومی راحتی فنڈ پی ایم این آر ایف سے مالی امداد کابھی اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا ہے :
‘‘اتراکھنڈ کے چمپاوت میں ہوا حادثہ دردناک ہے ، ا س میں جن لوگوں کی موت ہوئی ہے میں ان کے کنبے کےتئیں اپنے ا فسوس اور ہمدردی کااظہار کرتا ہوں، مقامی انتظامیہ راحت اوربچاؤ کام میں جٹی ہوئی ہے :پی ایم’’
‘‘پی ایم @narendramodi نے اتراکھنڈ میں ہوئے سڑک حادثے میں مرنے والے افراد کے اہل خانہ کے لئے پی ایم این آر ایف سے2 لاکھ روپئے کی مالی مدد کااعلان کیا ہے اور زخمیوں کو50 ہزار روپئے دیئے جائیں گے’’۔
***************
(ش ح۔ح ا ۔ ف ر)
U. NO. 1884
(रिलीज़ आईडी: 1800224)
आगंतुक पटल : 170
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam