ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
مابعد بجٹ سیمینار: صنعت-ہنر مندی کے درمیان مضبوط رابطے کو فروغ دینا
Posted On:
20 FEB 2022 12:46PM by PIB Delhi
نئی دہلی:20 فروری،2022۔ بجٹ 2022 میں تعلیم اور ہنر مندی کے شعبے کے لیے بجا طور پر رسائی کو بڑھانے، معیاری تعلیم کو بہتر بنانے، صلاحیت بڑھانے اور ڈیجیٹل مہارت کے ایکوسسٹم کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ مزید برآں بجٹ میں اعلان کردہ اقدامات کے مؤثر نفاذ کے طور طریقوں پر غور و خوض کرنے اور ان پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے، ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) اور وزارت تعلیم، دیگر وزارتوں کے ساتھ21 فروری 2021 بروز پیر دوپہر 12:15 بجے سے سہ پہر 2:15 بجے اسکل انڈیا ویبینار میں ایک سیشن کا انعقاد کر رہی ہے جس کا موضوع ہے: صنعت-ہنر مندی کے درمیان مضبوط رابطے کو فروغ دینا۔ ویبنار میں سرکاری افسران، صنعت کے ماہرین اور اہم انجمنوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ یہ سیشن سیمیناروں کی ایک سیریز کا ایک حصہ ہے جس کا افتتاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی کر رہے ہیں۔ وہ ‘ڈیجیٹل یونیورسٹی: عالمی معیار کی اعلیٰ تعلیم کو سب کے لیے قابل رسائی بنانا’ کے موضوع پر پہلے ویبینار سے خطاب کریں گے۔
اسکل انڈیا ویبینار کی مشترکہ صدارت جناب اروند سنگھ، سکریٹری، وزارت سیاحت، جناب راجیش اگروال، سکریٹری، ایم ایس ڈی ای، اور جناب انوراگ جین، سکریٹری، ڈی پی آئی آئی ٹی کریں گے۔ سیشن کے پینل میں جناب این ایس کلسی، چیئرمین، نیشنل کونسل فار ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (این سی وی ای ٹی)؛ جناب امبر دوبے، جوائنٹ سکریٹری، شہری ہوا بازی کی وزارت اور جناب منیش سبھروال، نائب چیئرمین، ٹیم لیز سروسز شامل ہیں۔ سیشن کی نظامت جناب وید منی تیواری، سی او او، نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) کریں گے۔
اجلاس کے دوران ڈیجیٹل مہارتوں کو بڑھا کر مہارت کے ایکوسسٹم کو مضبوط بنانے کے وسیع پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پینل میں شامل افراد ہمارے وزیر خزانہ کی طرف سے بجٹ 2022 میں کیے گئے حالیہ اعلانات پر اپنے خیالات کا اشتراک کریں گے جس میں ڈی ای ایس کے اسٹیک پر غور و خوض بھی شامل ہے جس کا مقصد شہریوں کو ڈیجیٹل تربیت کے ذریعے ہنرمند، دوبارہ ہنر مند یا خود کو بہتر بنانے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔ مزید برآں سیشن نیشنل اسکل کوالیفیکیشن فریم ورک (این ایس کیو ایف) کے کامیاب نفاذ کے پہلوؤں کا احاطہ کرے گا جس کا ہدف متحرک صنعت کی ضروریات کو پورا کرنا، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی توسیع اور ڈرون شکتی اسکیم کے ذریعے تربیت، گھریلو مینوفیکچرنگ کو بڑھانے اور روزگار پیدا کرنے میں مدد کرنا ہے۔ گفتگو کے دوران پی ایم گتی شکتی پروگرام سے متعلق پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سیشن سیاحت اور لاجسٹکس جیسے شعبوں پر بھی روشنی ڈالے گا۔
سیشن کے مذاکرے میں شامل شرکاء درج ذیل ہیں:
1. کرنل پنکج فوتیدار، سی او او، جیوکنو
2. ڈاکٹر شنکر گوئنکا، WOW Factors India کے منیجنگ ڈائریکٹر
3. رچیت بھٹناگر، سی ای او – ایرو اسپیس اینڈ ایوی ایشن ایس ایس سی
4. کیپٹن گورو ناتھ،سی ای او ClearSkies Aviation OPC Pvt Ltd
5. اسمت شاہ، ڈائریکٹر آف پارٹنرشپس، ڈرون فیڈریشن آف انڈیا
6. سوجیت نائر، بیکن فاؤنڈیشن
7. آنند گوتم، ایک سٹیپ فاؤنڈیشن
8. سجیت سوریاونشی، پروٹین ای جی اوو ٹیکنالوجیز لمیٹڈ
9. ابھے کرندیکر، ڈائریکٹر، آئی آئی ٹی کانپور
10. ڈاکٹر ستیندر آریہ، سی ای او - ایگریکلچر سکل کونسل آف انڈیا
ویبینار میں حصہ لینے والی وزارتیں اور محکمے ہیں- وزارت تعلیم کے تحت اعلیٰ تعلیم کا محکمہ (ایم او ای) ، محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی، وزارت برائے ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری (ایم ایس ڈی ای)، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت، وزارت برائے ہاؤسنگ اور شہری امور، شہری ہوا بازی کی وزارت، صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کا شعبہ، ٹیلی مواصلات کا شعبہ، بھاسکراچاریہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس اپلی کیشنز اینڈ جیو انفارمیٹکس (بی آئی ایس اے جی- این)، سیاحت کی وزارت، اقتصادی امور کا محکمہ، اکیڈمی اور وزارت اطلاعات و نشریات۔
سیشن میں شامل ہونے کے لیے براہ کرم اس لنک پر جائیںhttps://youtu.be/RAk0cgw8itY
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 1825
(Release ID: 1799896)
Visitor Counter : 155