بجلی کی وزارت

حکومت ہند پورے ملک میں پبلک الیکٹریکل وہیکل چارجنگ بنیادی ڈھانچے کو وسعت دے گی


حکومت کی کوششوں سے پچھلے چار مہینوں میں 9بڑے شہروں میں چارجنگ اسٹیشنوں میں 2.5گنا اضافہ ہوا ہے

اکتوبر 2021ء سے جنوری 2022ء کے درمیان اِن 9شہروں میں 678اضافی  عوامی ای وی چارجنگ اسٹیشنوں کا قیام عمل میں آیا ہے

فی الحال ہندوستان کے 1640عوامی ای وی چارجروں میں سے 9شہروں میں تقریباً 940 ہیں

ملک بھر میں اہم شہروں اور قومی شاہراہوں پر تیل فروخت کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے 22000ای وی چارجنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے

Posted On: 19 FEB 2022 9:13AM by PIB Delhi

نئی دہلی:19؍فروری2022:

 

حال ہی میں بجلی کی وزارت نے 14جنوری 2022ء کو ای وی چارجنگ بنیادی ڈھانچے کے لئے ترمیم شدہ منظم اشاراتی گائیڈ لائن اور اسٹینڈرڈ جاری کئے ہیں۔حکومت ہند نے ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی تعمیر اور اسے اپنانے کو بڑھاوا دینے کےلئے کئی پہل کی ہے۔ عوامی ای وی چارجنگ بنیادی ڈھانچے میں کافی توسیع کے ساتھ الیکٹرونک گاڑیوں نے ہندوستانی بازار میں قدم رکھنا شروع کردیا ہے۔

حکومت نے نجی اور پبلک ایجنسیوں (بی ای ای، ای ای ایس ایل، پی جی سی آئی ایل، این ٹی پی سی وغیرہ) کو شامل کرکے عوامی چارجنگ بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے کےلئے تمام طرح کی 360ڈگری کوششیں کی ہیں۔ صارفین کا اعتماد جیتنے اور عوامی چارجنگ نیٹ ورک گرِڈ تیار کرنے کو لے کر کئی نجی ادارے بھی ای وی چارجنگ اسٹیشن لگانے کےلئے آگے آرہے ہیں۔بجلی کی وزارت (ایم اوپی)نے منصوبہ تیار کیا ہے کہ چارجنگ اسٹیشن 3x3کلو میگر گرِڈ  کے علاقے میں ہونے چاہئے۔فی الحال ہندوستان میں کل 1640 چالو عوامی ای وی چارجر ہیں۔اِن میں 9شہروں (سورت، پونے، احمد آباد، بنگلورو، حیدرآباد، دہلی، کولکاتہ، ممبئی اور چنئی)میں تقریباً 940چارجنگ اسٹیشن ہیں۔

حکومت نے شروع میں اِن 9بڑے شہروں، (جن کی آبادی) چار ملین (40لاکھ)سے زیادہ  ہے)پر اپنی توجہ مرکوز کی ہے۔متعدد نفاذ والی ایجنسیوں کے توسط سے حکومت کے ذریعے کی گئی سرگرم کوشوں کے نتیجے میں عوامی  ای وی چارجنگ بنیادی ڈھانچے کے پھیلا ؤ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ان 9شہروں میں اکتوبر 2021ء سے جنوری 2022ء کے درمیان 678عوامی ای وی چارجنگ اسٹیشنوں کا اضافی قیام عمل میں آیا ہے، جو پہلے کی تعداد میں تقریباً 2.5گنا ہے۔اسی مدت میں تقریباً 1.8لاکھ نئی الیکٹرک گاڑیاں بھی آئی ہیں۔ اس نے صارفین کے درمیان الیکٹرک موبلٹی کی طرف منتقل ہونے کا زیادہ اعتماد  دکھایا ہے۔ ان بڑے شہروں میں ای وی بنیادی ڈھانچے کی تکمیل کے بعد حکومت کا منصوبہ ہے کہ مرحلے وار طریقے سے دیگر شہروں میں اس کی توسیع کی جائے ۔

ہندوستان میں الیکٹرک گاڑیوں کا اپنانے میں تیزی لانے کے لئے مناسب چارجنگ  بنیادی ڈھانچے کی دستیابی اہم رکاوٹ رہی ہے۔اس سلسلے میں بجلی کی وزارت نے ملک بھر میں عوامی ای وی چارجنگ بنیادی ڈھانچے کو تیزی سے پھیلانے کے لئے مرکز اور ریاستی سطح پر متعدد شراکت داروں کے رول اور ذمہ داریوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ’’الیکٹرک گاڑیوں کے لئے چارجنگ بنیادی ڈھانچہ گائڈ لائن اور معیار‘‘کو جاری کئےہیں۔

حال ہی میں بجلی کی وزارت نے 14جنوری 2022ء کو درج ذیل اصلاحات کے ساتھ ان ضابطوں اور معیارات میں ترمیم کی ہے۔

  1. عوامی ای وی چارجنگ اسٹیشن ڈرائیوروں ومالکان اور الیکٹرک گاڑی (ای وی)مالکان کے ذریعے وصولے جانے لائق رعایتی چارج فراہم کرنا۔
  2. الیکٹرک گاڑیوں کے مالکان کو اپنے  موجودہ بجلی کنکشن کا استعمال کرکے اپنے گھروں اور دفاتر میں الیکٹرک گاڑیوں کو چارج کرنے میں اہل بنانا۔
  3. عوامی چارجنگ اسٹیشن کو چلانے کے نظریے سے اقتصادی طور سے قابل عمل بنانے کو لے کر زمین استعمال کے لئے ریوینو تقسیم ماڈل کا مشورہ دیا گیا ہے۔
  4. عوامی چارجنگ اسٹیشن (پی سی ایس)کو ای وی عوامی چارجنگ کو تیزی سے رول آؤٹ کے لئے کنکٹی وٹی دینے کو لے کر وقت کی حد مقرر کی گئی ہے۔
  5. عوامی چارجنگ اسٹیشنوں کے لئے تکنیکی ضرورتوں کو منظم کیا گیا ہے۔

اس سمت میں تیل فروخت کرنے والی کمپنیوں نے ملک بھر کے اہم شہروں اور قومی شاہراہوں پر 22000ای وی چارجنگ اسٹیشن لگانے کا اعلان کیا ہے۔22000ای وی چارجنگ اسٹیشنوں میں سے 10000آئی او سی ایل، 7000بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمٹیڈ(بی پی سی ایل) اور 5000ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمٹیڈ(ایچ پی سی ایل) کے ذریعے قائم کئے جائیں گے۔آئی او سی ایل نے پہلے ہی 439ای وی چارجنگ اسٹیشن قائم کئے ہیں اور اگلے سال میں 2000مزید ای وی چارجنگ اسٹیشن لگانے کا منصوبہ ہے۔ بی پی سی ایل نے 52اور ایچ پی سی ایل نے  382 چارجنگ اسٹیشن لگائے ہیں۔

حال ہی میں بھاری صنعتوں کے محکمے نے 25 قومی شاہراہوں اور ایکسپریس وے کے لئے 1576عوامی چارجنگ اسٹیشنوں کی منظوری دی ہے، جو ان ایکسپریس وے اور قومی شاہراہوں کے دونوں جانب ہر 25کلومیٹر کی حدکے اندر قائم ہوں گے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 1795)



(Release ID: 1799642) Visitor Counter : 211