امور داخلہ کی وزارت

مودی حکومت نے 23-2022سے 26-2025 کی مدت کے دوران باہمی طورپر ایک دوسرے کے لئے مفید فوجداری نظام انصاف  (آئی سی جی ایس ) پروجیکٹ کے نفاذ کو منظوری دی


مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں آئی سی جے ایس پروجیکٹ کا دوسرا مرحلہ پولیس کے موثر اور جدید کام کاج کو  یقینی بنانے کی سمت میں  ایک  اہم قدم ہوگا

پروجیکٹ کو مرکزی سیکٹر اسکیم کے طور پر نافذ  کیا جائے گا جس کی کل لاگت 3375کروڑ روپے کی ہوگی

Posted On: 18 FEB 2022 1:06PM by PIB Delhi

مودی حکومت نے سال  23-2022سے  26-2025 کی مدت کے دوران  وزار ت امورداخلہ کے ذریعہ  باہمی طورپر ایک دوسرے کے لئے مفید فوجداری نظام انصاف (آئی سی جے ایس )پروجیکٹ کو عملی  طورپرنافذکئے جانے کو  منطوری دی ہے ،جس پر کل 3375کروڑروپے کی لاگت آئیگی ۔ امورداخلہ کے مرکزی وزیر، جناب امت شاہ کی رہنمائی میں آئی سی جے ایس پروجیکٹ کا دوسرا مرحلہ  پولیس کے موثر اور جدید کام کاج کو یقینی بنانے کی سمت  میں ایک اہم  قدم ہوگا۔ اس منصوبے کو مرکزی شعبے کی  اسکیم کے طور پر نافذ کیا جائے گا۔

آئی سی جی ایس  نظام کو تیز رفتار کنیکٹی وٹی  کے ساتھ  ایک مخصوص اور محفوظ کلاؤڈ پرمبنی  بنیادی ڈھانچے  کے ذریعے دستیاب کرایا جائے گا۔  جرائم کے ریکارڈ سے متعلق  قومی ادارہ (این سی آر بی) نیشنل انفارمیٹکس سنٹر (این آئی سی) کے ساتھ مل کر اس منصوبے کے نفاذ کے لیے ذمہ دار ہوگا۔ اس منصوبے کو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اشتراک سے نافذ کیا جائے گا۔

پس منظر

باہمی طورپرایک دوسرے کے لئے مفید فوجداری نظام انصاف (آئی سی جے ایس) ایک قومی پلیٹ فارم ہے ۔ جس کےذ ریعہ ملک میں فوجداری انصاف کی فراہمی کے لئے  استعمال کئے جانے والے خاص اطلاعاتی نظام کو مربوط بنایاجاتاہے ۔ یہ کام  درج ذیل پانچ ستونوں  کے توسط سے کیاجاتاہے :

1-پولیس ( جرم اور مجرم  کا پتہ لگانا اورنیٹ ورک کا نظام )

2-فورینسک لیباریٹریوں کے لئے ای- فورینکس

3-عدالتوں کے لئے ای –عدالتیں

4-سرکاری وکیلوں ( استغاثہ ) کے لئے ای –پروسیکیوشن

5-جیلوں کے لئے ای ۔ پریزن(جیلیں )

آئی سی جے ایس پروجیکٹ کے پہلے مرحلہ میں ، انفرادی اطلاعاتی ٹیکنولوجی (آئی ٹی )نظاموں کو نافذکیاگیاہے اورانھیں مستحکم بنایاگیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ان نظاموں  پرریکارڈس کی تلاش کی سہولت  بھی فراہم کی گئی ہے ۔

مرحلے –IIکے تحت نظام کو ‘‘ ایک ڈیٹاایک اندراج ’’ کے اصول پرتیاکیاگیاہے  ، جس کے تحت ایک ستون میں صرف ایک مرتبہ ہی ڈیٹا کا اندراج کیاجاتاہے اور اسی ڈیٹا کو پھرہرستون میں ڈیٹا کے دوبارہ اندراج کئے بغیرہی تمام دوسرے ستونوں میں دستیاب کرایاجاتاہے ۔

*****

ش ح ۔ع م ۔ ع آ

U-1759



(Release ID: 1799272) Visitor Counter : 164