نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس اے آئی نے اولمپکس 2024، 2028 کی تیاری کے لئے 398 کوچوں اور معاون کوچوں کی تقرری کی، سابق بین الاقوامی ایتھلیٹ، ارجن ایوارڈ یافتگان تقرر کئے گئے لوگوں میں شامل

Posted On: 16 FEB 2022 5:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  16/فروری 2022 ۔ ایک بڑے اقدام کے طور پر جس سے بھارت کی کوچنگ کی ریڑھ کو تقویت ملے گی، حکومت ہند کی کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کی وزارت نے 21 زمروں میں مختلف سطحوں پر 398 کوچوں کی تقرری کی ہے۔ مجموعی طور پر ان 398 افراد میں ایسے سابق بین الاقوامی ایتھلیٹ اور ارجن یافتگان شامل ہیں جنھوں نے ورلڈ چمپئن شپ اور اولمپکس جیسے ایلیٹ مقابلوں میں مسابقت کی ہے یا تمغے جیتے ہیں۔ مجموعی طور پر ان 398 افراد میں سے 101 کوچ پی ایس یو اور دیگر سرکاری اداروں سے ڈیپوٹیشن کے طور پر شمولیت اختیار کررہے ہیں۔

یہ تقرریاں کھیل کود اور نوجوانوں کی وزارت کی اس کوشش کے طور پر کی گئی ہے جس کا مقصد اولمپک 2024، 2028 سمیت اہم قومی اور بین الاقوامی مسابقوں کی تیاری کے لئے 360 ڈگری سپورٹ دستیاب کرانا ہے۔ کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ ایسے سابق ایتھلیٹوں کی ایک تعداد، جنھوں نے اعلیٰ ترین بین الاقوامی سطح کے مسابقوں میں مسابقت کی ہے اور تمغے جیتے ہیں، میں ان عہدوں کے لئے درخواست دی اور منتخب کئے گئے۔ ان (سابق بین الاقوامی ایتھلیٹوں) کی سسٹم میں شمولیت کا مطلب ہوگا کہ اسپورٹ میں ایتھلیٹوں کو ٹریننگ دینے کے علاوہ، وہ ان کی ذہن سازی کرنے میں بھی کامیاب ہوں گے جو کہ عالمی سطح پر مسابقوں میں کامیابی کی کلید ہے۔

کوچوں اور معاون کوچوں کے نئے بیچ میں معروف شخصیات کے نام شامل ہیں، جن میں پدم شری اور ارجن ایوارڈ یافتہ بجرنگ لال ٹھاکر بھی ہیں، جنھوں نے ایشیائی کھیلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ اور جنھوں نے روئنگ کوچ کے طور پر شمولیت اختیار کی ہے۔ ان میں شلپی شیوران بھی ہیں جنھوں نے 2011 کے دولت مشترکہ کھیلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا اور جنھوں نے پہلوانی کے معاون کوچ کے طور پر شمولیت اختیار کی ہے۔ ان میں ایک نام اولمپک کھلاڑی جنسی فلپ کا بھی ہے جنھوں نے ایتھلیٹک کوچ کے طور پر جوائن کیا ہے۔ اس بیچ میں پرانامیکا بورہ بھی شامل ہیں جنھوں نے اہم بین الاقوامی چمپئن شپ میں متعدد تمغے جیتے ہیں اور جنھوں نے باکسنگ کوچ کے طور پر نیا بیچ جوائن کیا ہے۔ نئی ذمے داری کے طور پر کس چیز کے وہ منتظر ہیں، اس بارے میں بات کرتے ہوئے ارجن ایوارڈ یافتہ بجرنگ لال ٹھاکر نے کہا کہ میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کا شکرگزار ہوں کہ اس نے انھیں ایک موقع دیا ہے کہ میں نے ایک اسپورٹس مین کے طور پر جو کچھ سیکھا ہے اسے ایک کوچ کے طور پر لوٹا سکوں، خاص طور پر ایک ایسے وقت میں جب بھارت میں واٹر اسپورٹس کے لئے بین الاقوامی مسابقوں میں ایک متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا عظیم موقع ہے۔ میں ٹیم کو ایشیائی کھیلوں کے لئے ٹریننگ دے رہا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ زیادہ سے زیادہ شعبوں میں ایتھلیٹوں کو اتارکر ہم آنے والے ایشیائی کھیلوں میں ملک کے لئے زیادہ سے زیادہ تمغے حاصل کرسکیں گے۔ ٹھاکر نے مزید کہا کہ واٹر اسپورٹس کو بھارت میں ایس اے آئی کے جگت پورہ اور الیپی میں واقع نیشنل سینٹر آف ایکسیلنس کے قیام سے مزید تقویت ملی ہے، جو کہ واٹر اسپورٹس کی ٹریننگ کے لئے عالمی معیار کا انفرااسٹرکچر ہے۔

ان عہدوں کے لئے منتخب کئے گئے افراد میں 4 ارجن ایوارڈ یافتگان، ایک دھیان چند ایوارڈ یافتہ اور ایک دروناچاریہ ایوارڈ یافتہ شامل ہیں۔ سابق بین الاقوامی ایتھلیٹوں کے علاوہ اس میں وہ افراد بھی شامل ہیں جنھوں نے این ایس این آئی ایس پٹیالہ یا کسی تسلیم شدہ بھارتی یا غیر ملکی یونیورسٹی سے اسپورٹس کوچنگ کے شعبے میں اپنا ڈپلوما مکمل کیا ہے۔ متعدد ایسے ایس اے آئی کوچ جو پہلے کنٹریکٹ پر تھا، لیکن جن کا کنٹریکٹ ختم ہوگیا تھا، انھیں بھی ان کی اہلیت کے مطابق سروس میں واپس لیا گیا ہے۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.1688


(Release ID: 1798850) Visitor Counter : 148