امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امورداخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے ، ہم آہنگی کی علامت عظیم سنت شری روی داس جی کے یوم ولادت پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا


سنت روی داس جی نے اپنے خیالات اورخدمات کے ذریعہ معاشرے میں روحانی شعور بیدار کرکے انسانیت کی فلاح و بہبود کاراستہ دکھایا

ان کا اتحاد ، مساوات اور کرم کی برتری کا پیغام ہمارے لئے ہمیشہ مشعل راہ رہے گا

سنت روی داس جی نے اپنی زندگی ہر شخص کو برابر کے حقوق اورانصاف مہیا کرکے معاشرے کو متحد کرنے کے لئے وقف کردی تھی

وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت سنت روی داس جی کے نظریات کو حقیقت کا جامہ پہناتے ہوئے ، لوگوں کو ترقی کے کام میں شریک کرکے معاشرے کےہر طبقے کی زندگی کے معیار کو بلند کرنے کے لئے مستقل طور پر کوشش کررہی ہے

Posted On: 16 FEB 2022 10:23AM by PIB Delhi

 

امورداخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے  سنت روی داس جی کو ان کی تاریخ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ۔  جناب امت شاہ نے کہا ‘‘سنت روی داس جی نے  اپنے خیالات اورخدمات کے ذریعہ معاشرے میں روحانی شعور بیدار کرکے  انسانیت کی فلاح و بہبود کاراستہ دکھایا۔ ان کا اتحاد ، مساوات اور کرم کی برتری کا پیغام ہمارے لئے ہمیشہ مشعل راہ رہے گا’’۔

جناب امت شاہ نے کہا ‘‘سنت روی داس جی نے اپنی زندگی ہر شخص کو برابر کے حقوق  اورانصاف مہیا کرکے معاشرے کو متحد کرنے کے لئے وقف کردی تھی۔وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت سنت روی داس جی کے نظریات کو حقیقت کا جامہ پہناتے ہوئے ، لوگوں کو ترقی کے کام میں شریک کرکے معاشرے کےہر طبقے کی زندگی کے معیار کو بلند کرنے کے لئے مستقل طور پر کوشش کررہی ہے’’۔

 

 

 

 

*************

 

 

ش ح ۔ س ب۔ ف ر

 

U. No.1672


(Release ID: 1798674) Visitor Counter : 170