وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے سنت روی داس کو ان کی جینتی کی ماقبل شام یاد کیا
Posted On:
15 FEB 2022 7:14PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 15/فروری 2022 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سنت روی داس کو ان کی جینتی کی ماقبل شام یاد کیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اس بات پر بھی فخر محسوس کرتے ہیں کہ ان کی حکومت نے جو بھی قدم اٹھایا ہے اس میں پوجیہ شری گرو روی داس جی کے جذبے کو جذب کیا ہے۔
یکے بعد دیگرے کئے گئے ٹوئیٹ میں وزیر اعظم نے کہا ہے:
’’عظیم سنت گرو روی داس جی کا کل یوم پیدائش ہے۔ انھوں نے جس طرح سے اپنی زندگی سماج سے ذات پات اور چھوا چھوت جیسی غلط رسوم کو ختم کرنے کے لئے وقف کردی، وہ آج بھی ہم سب کے لئے باعث تحریک ہے۔‘‘
’’اس موقع پر مجھے سنت روی داس جی کے مقدس مقام کے تعلق سے کچھ باتیں یاد آرہی ہیں۔ سال 2016 اور 2019 میں مجھے یہاں متھا ٹیکنے اور لنگر چھکنے کی خوش بختی حاصل ہوئی تھی۔ ایک رکن پارلیمنٹ ہونے کے ناطے میں نے یہ طے کرلیا تھا کہ اس تیرتھ استھل کے ترقیاتی کاموں میں کوئی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔‘‘
’’مجھے یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے کہ ہم نے اپنی حکومت کے ہر قدم اور ہر منصوبے میں پوجیہ شری گرو روی داس جی کے جذبے کو جذب کیا ہے۔ یہی نہیں، کاشی میں ان کی یاد میں تعمیراتی کام پوری شان و شوکت اور روحانیت کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔‘‘
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 1661
(Release ID: 1798608)
Visitor Counter : 173
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam