امور داخلہ کی وزارت

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند  نے پولیس فورس کی جدیدکاری (ایم پی ایف) سے متعلق امبریلا اسکیم کو جاری رکھنے کی منظوری دی


یہ منظوری ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پولیس فورس کے کام کاج کو بہتر بنانے اور ان کی جدیدکاری کے لیے مرکزی وزیر داخلہ جناب امیت شاہ کی پہل قدمی کو آگے بڑھائے گی

2021۔22 سے 2025۔26 تک کی مدت کے لیے  اس منظوری  کے تحت مرکز کی جانب سے 26275 کروڑ روپئے کے بقدر سرمایہ فراہم کرایا  جائے گا

Posted On: 13 FEB 2022 11:02AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 13 فروری 2022:

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے پولیس فورس کی جدیدکاری (ایم پی ایف) سے متعلق امبریلا اسکیم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 2021۔22 سے 2025۔26 تک کی مدت کے لیے اس منظوری سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پولیس فورس کے کام کاج میں بہتری لانے اور اس کی جدید کاری سے متعلق مرکزی وزیر داخلہ جناب امیت شاہ کی پہل قدمی کو مدد حاصل ہوگی۔ مرکز کی جانب سے فراہم کرائے جانے والے 26275 کروڑ روپئے کے بقدر کے سرمائے کے ساتھ، یہ اسکیم  ان تمام متعلقہ ذیلی اسکیموں پر مشتمل ہے جو جدید کاری اور بہتری کے عمل میں تعاون فراہم کرتی ہیں۔

اسکیم کی نمایاں خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:

  1. داخلی سلامتی، امن و امان، پولیس کے ذریعہ جدید تکنالوجی کی اختیارکاری،منشیات پر کنٹرول کے لیے ریاستوں کو تعاون، اور ملک میں زبردست فارنسک سہولت کے قیام کے ذریعہ فوجداری نظام انصاف کو مضبوط بنانے کے لیے ، اس اسکیم کے تحت تجویز رکھی گئی ہے۔
  1. ریاستی پولیس فورس کی جدید کاری سے متعلق اسکیم کے لیے مرکز کی جانب سے 4846 کروڑ روپئے کے بقدر سرمایہ فراہم کرایا جائے گا۔
  1. وسائل کی جدید کاری کے توسط سے سائنٹفک اور بروقت تفتیش کے لیے ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اعلیٰ کوالٹی کی حامل  اور کام کاج کے لحاظ سے آزاد فارینسک سائنسز سہولتوں کو ترقی دینے کے مقصد سے، فارینسک صلاحیتوں کی جدید کاری کے لیے 2080.50 کروڑ روپئے کے بقدر کی ایک سرکاری اسکیم کو منظوری دے دی گئی ہے۔
  1. مرکز کے زیر انتظام علاقےجموں و کشمیر، شورش زدہ شمال مشرقی ریاستوں اور بائیں بازو کی انتہاپسندی (ایل ڈبلیو ای)  سے متاثرہ علاقوں میں سلامتی انتظامات سے متعلق خرچ کے لیے مرکز کی جانب سے 18839 کروڑ روپئے کے بقدر سرمایہ مختص کیا گیا ہے۔
  1. ایل ڈبلیو ای سے نمٹنے کے لیے ’قومی پالیسی اور عملی منصوبہ‘ کے نفاذ سے، ایل ڈبلیو ای تشدد سے متعلق واقعات میں نمایاں طور پر تخفیف واقع ہوئی ہے۔ اس حصولیابی کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے، 8689 کروڑ روپئے کے بقدر کے مرکزی سرمائے کے ساتھ ایل ڈبلیو ای  سے متعلق 6 اسکیموں کو منظوری دی جا چکی ہے۔ فوائد کی اثر انگیزی کے لیے ان اسکیموں کے تحت ایل ڈبلیو ایس سے متاثرہ اضلاع اور متعلقہ اضلاع کے لیے خصوصی  مرکزی تعاون (ایس سی اے) بھی فراہم کرایا جاتا ہے۔
  1. انڈیا ریزرو بٹالین / خصوصی انڈیا ریزرو بٹالین کی ترقی کے لیے مرکز کی جانب سے 350 کروڑ روپئے کے بقدر سرمایہ فراہمی کی منظوری دی گئی  ہے۔
  1. منشیات پر کنٹرول کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تعاون کے لیے 50 کروڑ روپئے کے بقدر کے بجٹ کے ساتھ مرکزی شعبے کی اسکیم  کو جاری رکھا گیا ہے۔

***

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 1561



(Release ID: 1798038) Visitor Counter : 203