کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

کام کررہے خصوصی اقتصادی زونز

Posted On: 11 FEB 2022 3:37PM by PIB Delhi

 

اس وقت ملک میں 425 باضابطہ طور پر منظور شدہ خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیڈ) ہیں۔ آج تک، 376 ایس ای زیڈ کونوٹیفائی کیاگیاہے   اور 268 ایس ای زیڈ کام کر رہے ہیں۔ایس ای زیڈ بنیادی طور پر نجی سرمایہ کاری پر مبنی اقدامات ہیں۔ ایس ای زیڈ کے قیام اور ان کو چلانے میں تاخیر کی کئی وجوہات ہیں جن میں تبدیل شدہ  عالمی اقتصادی صورتحال، مالیاتی ترغیبات میں تبدیلی وغیرہ کی وجہ سے منفی کاروباری ماحول شامل ہیں۔

ایس ای زیڈ  ایکٹ، 2005 کی دفعہ  30 کے مطابق ایس ای زیڈ سے ہٹاکر ڈومیسٹک ٹیرف ایریا (ڈی ٹی اے ) میں لے جایا جانے والے کسی  بھی سامان پر،جہاں اس کا اطلاق ہو، کسٹم ٹیرف ایکٹ، 1975 کے تحت اینٹی ڈمپنگ، کاؤنٹر ویلنگ اور سیفگارڈ ڈیوٹیز سمیت کسٹمز ڈیوٹیز واجب الادا ہوگی ،جیسا کہ اس طرح کے سامان پر جب درآمد کیا جاتا ہے تو وہ قابل ادائیگی ہوتاہے ۔

یہ معلومات کامرس اور صنعت کی وزارت میں وزیرمملکت  محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

 

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:1549)

 

 


(Release ID: 1797991)