سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کی وزارت نے دیویانگ جن اورعمر رسیدہ شہریوں کے لیے‘سماجک ادھیکاریتا شیویر’ کا انعقاد  اور‘ ایک مربوط موبائل سروس ڈیلیوری وین’  کا آغاز کیا

Posted On: 12 FEB 2022 2:45PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 12 فروری    سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کی اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت ‘دیویانگ جن’  ‘راشٹریہ ویوشری یوجنا’  (آر وی وائی اسکیم) کے تحت اورعمر رسیدہ شہریوں کو امداد اور معاون آلات کی تقسیم کے لیے ایک  ‘سماجک ادھیکاریتا شیویر’ کا انعقاد 13 فروری 2022 کو دوپہر 12 بجے مدھیہ پردیش کے چھتر پور واقع گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول نمبر – 1 میں کیا جائے گا۔ اس کیمپ کا انعقاد دیویانگ جنوں کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت ہند کا محکمہ  (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) الیمکو اور ضلع انتظامیہ چھتر پور کے اشتراک سے کیا جائے گا۔

کووڈ-19 وبائی مرض کے پیش نظر محکمہ کی طرف سے تیار کردہ ایس او پی پر عمل کرتے ہوئے بلاک/پنچایت سطح پر 1391 دیویانگ جنوں اور 553 عمر رسیدہ شہریوں کے درمیان  2.33 کروڑ روپے  مالیت  کے کل 5286 امداد اور معاون آلات مفت تقسیم کیے جائیں گے۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔ اس میں مرکزی وزیر ایک مربوط موبائل سروس ڈیلیوری وین کو بھی ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ اس وین کو الیمکو نے 'فروخت کے بعد خدمت'  فراہم کرنے نیز امداد اور معاون آلات کے استعمال کے تئیں آگاہی مہم چلانے کے  لیے تیار کیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت ہند کی اے ڈی آئی پی/آر وی وائی  اسکیم کے تحت ان اضلاع میں جہاں حالیہ دنوں میں دیویانگ جن اور عمر رسیدہ شہریوں امداد اور معاون آلات کی تقسیم کی گئی ہے، پروستھو ٹکس نیز آرتھوٹکس آلات کے لیے اسی مقام پر مرمت /درستگی اور فٹنگ کے سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے اس کی شروعات کی جائے گی۔ اس تقریب کی صدارت مدھیہ پردیش کے بادام لہیڑا کے رکن اسمبلی اور مدھیہ پردیش سٹیٹ سول سپلائی کارپوریشن لمیٹڈ کے چیئرمین جناب پردُمن سنگھ لودھی کریں گے۔

الیمکو کے سی ایم ڈی جناب راجن سہگل، الیمکو کے سینئر افسران اور ضلع انتظامیہ بھی اس تقریب میں موجود ہوں گے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-1541


(Release ID: 1797947) Visitor Counter : 174