وزارات ثقافت

وزارت ثقافت 15 سے 16 فروری کے دوران ’بھارت میں عجائب گھروں کا باز تصور‘ کے موضوع پر اپنی نوعیت کی پہلی عالمی سربراہ کانفرنس منعقد کرے گی


اس سربراہ اجلاس کا افتتاح مرکزی وزیر ثقافت جناب جی کشن ریڈی کریں گے

Posted On: 08 FEB 2022 2:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  8/فروری 2022 ۔ ثقافت کی وزارت 15 سے 16 فروری 2022 کے دوران ’بھارت میں عجائب گھروں کا باز تصور‘ کے موضوع پر اپنی نوعیت کی پہلی دو روزہ عالمی سربراہ کانفرنس کی میزبانی کرے گی۔

یہ سربراہ اجلاس آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر منعقد کیا جارہا ہے۔ بھارت کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے عوام، ثقافت اور کامیابیوں کی شاندار تاریخ کا جشن منانے کا یہ ایک اہم تقریب ہے۔

عالمی سربراہ اجلاس بھارت اور دنیا بھر سے عجائب گھر کی تیاری اور انتظام کے شعبے میں سرکردہ تجربے کار افراد، اس شعبے کے ماہرین اور اس میں کام کرنے والوں کو اکٹھا کرے گا تاکہ بہترین طریقوں اور حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ اس کا اہتمام بلوم برگ کے اشتراک سے کیا جارہا ہے۔

عجائب گھر کے 25 سے زائد سائنس داں اور پیشہ ور افراد عجائب گھروں کے باز تصور کردہ ترجیحات اور طریقوں پر بات چیت کریں گے۔ اس کے نتیجے میں نئے عجائب گھروں کی تیاری کے لیے اصل منصوبہ تیار کرنا، تزئین و آرائش کے فریم ورک کا فروغ اور بھارت میں موجودہ عجائب گھروں کا احیائے نو شامل ہوگا۔

مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں

کانفرنس کا افتتاح وزیر ثقافت جناب جی کشن ریڈی کریں گے۔ سربراہ اجلاس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’بھارت انسانی تہذیب کے آغاز سے ہی بھرپور ثقافتی ورثے کی سرزمین رہا ہے۔ جب ہم آزادی کا امرت مہوتسو منارہے ہیں تو ہمیں فخر ہورہا ہے کہ ہم اپنے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور دیکھ بھال کے لیے اپنی توجہ اور لگن کی تجدید کر رہے ہیں۔ بھارت میں 1000 سے زائد عجائب گھر نہ صرف اس ثقافتی ورثے کی نمائش اور تحفظ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کو تعلیم بھی دیتے ہیں۔‘‘

ثقافت کی وزارت کے سکریٹری جناب گووند موہن نے کہا کہ بھارت میں عجائب گھروں کی بحالی سے متعلق عالمی سربراہ اجلاس کے ذریعے وزارت ثقافت کا مقصد بھارت کے عجائب گھروں کی تیاری کے لیے بہترین اپروچ کو سمجھنے، بھارتی اور عالمی عجائب گھروں کے درمیان شراکت داری قائم کرنے اور بھارتی عجائب گھروں کی تزئین و آرائش کے لیے عالمی مفکرین کے لیے ماسٹر پلان تیار کرنا ہے۔ تاکہ انھیں حقیقتاً عالمی معیار کا بنایا جا سکے۔

یہ آن لائن سربراہ کانفرنس چار وسیع موضوعات کا احاطہ کرے گی۔ یہ موضوعات ہیں: فن تعمیر اور تفاعلی ضروریات، انتظام، مجموعے (دیکھ بھال اور تحفظ کے طریقوں سمیت) اور تعلیم اور سامعین کی حصہ داری۔

یہ سربراہ اجلاس آن لائن میڈیم کے ذریعے دو دن کے لیے منعقد کیا جائے گا اور عوام کے لیے شرکت کھلی ہے۔ اس میں حصہ لینے کے لیے یہاں دیکھیں: : https://www.reimaginingmuseumsinindia.com/

براہ کرم مزید تفصیلات کے لیے ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ #MuseumsReimagined کو فالو کریں ۔

 

******

 

ش ح۔ ع ا۔ م ر

U-NO.1302



(Release ID: 1796655) Visitor Counter : 174