بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

ساحل آبی گذر گاہوں کے ذریعہ سامان کانقل و حمل

Posted On: 08 FEB 2022 2:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی،8فروری 2022/

حکومت کی طرف سے آبی گذرگاہوں کے ذریعہ  نقل وحمل کو فروغ دینے کی کوششوں  کے نتیجہ میں اندرون ملک  آبی نقل و حمل (آئی ڈبلیو ٹی) اور ساحلی آبی گذر گاہوں  کے ذریعہ   سامان کی نقل وحمل میں اضافہ ہوا ہے۔ قومی آبی گذر گاہوں کے ذریعہ کارگو کی نقل و حمل بشمول  ساحلی آبی گذر گاہوں جو قومی آبی گذرگاہوں (این ڈبلیو) سےمنسلک ہیں اور 15-2014 سے  21-2020 کے دوران  2.76 گنا  اضافہ درج کیا گیا ہے۔

 10-2009 سے 14-2013 تک  قومی آبی گذرگاہوں پر آئی ڈبلیو ٹی کی شرح نمو 1.5فی صد تھی ۔ 21-2020 میں ترقی کی شرح  20-2019 کے مقابلے میں 13.5 فی صد ہے۔  

یہ معلومات بندرگاہوں، جہاز رانی، اور آبی گذرگاہوں کے  مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں  ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

**********

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-1317



(Release ID: 1796637) Visitor Counter : 104