مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسمارٹ سٹیز نےابھی تک 188507 کروڑ روپئے کی مالیت کے 6721 پروجیکٹوں کے ٹینڈر نکالے ہیں

Posted On: 07 FEB 2022 3:34PM by PIB Delhi

 

ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ  حکومت ہند نے 25 جون 2015 کو اسمارٹ سٹیز مشن (ایس سی ایم) شروع کیا تھا۔ جنوری 2016 سے جون 2018 تک مقابلے کے 4 دوروں کے ذریعے 100 اسمارٹ سٹیز شہروں کا انتخاب کیاگیا ہے۔ ایس سی ایم کے رہنما خطوط کے مطابق مرکزی حکومت 5 برسوں میں 48000 کروڑ روپئے کی حد تک مالی مدد فراہم کرے گی ، یعنی اوسطاً 100 کروڑ روپئے فی شہر فی سال۔مماثلت کی بنیاد پر اس کے برابر رقم ، ریاستی حکومت/ شہری مقامی ادارے (یو ایل بی) کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

مورخہ 21 جنوری 2022 تک ان اسمارٹ سٹیز نے 188507 کروڑ روپئے مالیت کے 6721 پروجیکٹوں کو ٹینڈر کیا ہے۔ 162908 کروڑ روپئے مالیت کے 6124 پروجیکٹوں کے لیے ورک آرڈر جاری کئے ہیں۔ 58735 کروڑ روپئے مالیت کے 3421 پروجیکٹ مکمل کرلئے گئے ہیں۔21 جنوری 2022 تک حکومت ہند نے 100 اسمارٹ شہروں کے لیے 28413.60 کروڑ روپئے جاری کئے ہیں جن میں سے 23668.27 کروڑ روپئے (83 فیصد) استعمال کئے جاچکے ہیں۔ فی الحال ایس سی ایم کے تحت حکومت کے پاس مزید شہروں کو شامل کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا ع۔ر ا۔

U-1247


(Release ID: 1796225) Visitor Counter : 162