وزارت خزانہ
حکومت تعلیمی شعبے، صنعت اور عوامی اداروں کے مابین اشتراک کی کوششوں کے علاوہ تابناک مواقع سے متعلق تحقیق و ترقی کے کام کے لئے تعاون دے گی
Posted On:
01 FEB 2022 1:09PM by PIB Delhi
خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن کی جانب سے آج پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے مرکزی بجٹ 23-2022 میں تابناک مواقع کے لا محدود امکانات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گھریلو صلاحیت سازی ، تحقیق و ترقی کی حوصلہ افزائی کےحوالے سے حکومت کا نقطۂ نظر معاون پالیسیوں، ہلکے پھلکے انضباطی کارروائیوں اور مدد بہم پہنچانے والے اقدامات کا رہا ہے۔
بجٹ پیش کرتے ہوئے محترمہ نرملا سیتا رمن نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ تابناک مواقع سے متعلق تحقیق و ترقی کے کام کے لئے تعلیمی شعبے، صنعت اور سرکاری اداروں کے درمیان اشتراک کی کوششوں کے علاوہ حکومتی مدد دستیاب کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت، ارضی – مکانی نظامات ( جیو اسپیشیل سسٹمز) اور ڈرون ، سیمی کنڈکٹر اور اس کا ماحولیاتی نظام، خلائی معیشت،جینومیکس اینڈ فارماسیوٹیکلز، گرین انرجی اور کلین موبلیٹی سسٹمز کے تعلق سے پائیدار ترقی میں بڑے پیمانے پر مدد کرنے اور ملک کو جدید بنانے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ یہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرتے ہیں اور بھارتی صنعت کو زیادہ مؤثر اور مسابقتی بناتے ہیں۔
*************
(ش ح۔ م م ۔ ک ا)
U. No. 949
(Release ID: 1794344)
Visitor Counter : 255