وزارت دفاع
بیٹنگ دی ریٹریٹ تقریب 2022
ایک ہزار ’ میک اِن انڈیا‘ ڈرون پہلی مرتبہ سامعین مسحور کریں گے
نئی دُھن کی شمولیت سے تقریب کے آہنگ میں اضافہ ہوگا
Posted On:
28 JAN 2022 12:46PM by PIB Delhi
ایک جدید قسم کا ڈرون شو اِس سال کی ’ بیٹنگ دی ریٹریٹ‘ تقریب میں کشش کا ایک اہم عنصر ہوگا۔ 29 جنوری 2022 کو نئی دلی کے قلب میں واقع تاریخی وجے چوک پر منعقد ہونے والی اِس تقریب میں صدر جمہوریہ اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر جناب رام ناتھ کووند موجود ہوں گے۔ پہلی مرتبہ اِ س شو کو ’ آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے نام سے منائی جا رہی آزادی کی 75 سالہ تقریب کا حصہ بنایا گیا ہے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی اور وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ سمیت دیگر معززین بھی اِس شو کے گواہ بنیں گے، جس کا خاکہ، ڈیزائن، پروڈکشن اور کوریو گرافی ’ میک ان انڈیا‘ مہم کے تحت تیار کیا گیا ہے۔
بھارت کی رغبت سے ہم آہنگ مارشل میوزیکل ٹیون اِس سال ا س تقریب کا ذائقہ ہوگا۔ مجموعی طور پر 26 طرح کی پیشکش سامعین مسحور کرے گی، جس میں بھارتی فوج، بحریہ، فضائیہ اور مرکزی مسلح افواج (سی اے پی ایف) کے بینڈس کے ذریعے بجائی جانے والی فوٹ –ٹیپنگ موسیقی بھی شامل ہوگی۔ ماسڈ بینڈ سے ، بینڈ کی شروعات ہوگی، جو ’ ویر سینک‘ کی دُھن بجائے گا۔ اس کے بعد پائپس اینڈ ڈرمس بینڈ ، سی اے پی ایف بینڈ ، ایئر فورس بینڈ، نیول بینڈ، آرمی ملیٹری بینڈ اور ماسڈ بینڈس کی باری ہوگی۔ اس تقریب کے پرنسپل کنڈکٹر ، کمانڈر وجے چارلس ڈی کروز ہوں گے۔
آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لئے تقریب میں کچھ نئی دھنوں کو شامل کیا گیا ہے، جن میں ’ کیرالہ‘ ، ’ہند کی سینا ‘ اور ’ اے میرے وطن کے لوگو‘ شامل ہیں۔ تقریب کا اختام مقبول عام ’ سارے جہاں سے اچھا‘ کی دُھن کے ساتھ ہوگا۔
ڈرون شو کا اہتمام ایک اسٹارٹ اپ ’ بوٹ لیب ڈائنمکس ‘ کے ذریعے کیا گیا ہے، جسے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) دہلی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے کا تعاون حاصل ہے۔ یہ شو 10 منٹ کا ہوگا، جس میں تقریباً ایک ہزار ڈرون شامل ہوں گے، جنہیں دیسی ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے۔ ڈرون شو کے دوران ہم آہنگ بیک گراؤنڈمیوزک بھی چلتی رہے گی۔ اس تقریب میں ایک اور دوسری چیز جو باعث کشش ہوگی، وہ ہے پروجیکشن میپنگ شو ، جس کا اہتمام آزادی کے 75 ویں سال کو منانے کے لئے کیا جا رہا ہے۔ یہ شو تقریباً 3 سے 4 منٹ کا ہوگا ، جسے تقریب کے اختتام سے قبل نارتھ اور ساؤتھ بلاک کی دیواروں پر دکھایا جائےگا۔
یوم جمہوریہ کی پریڈ کی طرح ہی ’ بیٹنگ دی ریٹریٹ‘ تقریب کے لئے ماحولیات دوست دعوت نامے تیار کئے گئے ہیں، جو کووڈ کے وقت کے حساب سے بھی موزوں ہیں۔ یہ کارڈ اشو گندھا، ایلو ویرا جیسے ادویاتی پودوں سے تیار کئے گئے ہیں اور جس پر آملہ کا نقش بنایا گیا ۔ لوگوں کی اس بات کیلئے حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے کہ وہ ان پودوں کو اپنے باغیچوں / فلاور پاٹ سینڈ میں بھی لگائیں اور اس کے دیرینہ طبی فوائد سے مستفید ہوں ۔
’ بیٹنگ دی ریٹریٹ‘ ایک صدیوں پرانی روایت ہے، جس کا آغاز اس وقت سےہوتا ہے، جب فوجیوں کو غروب آفتاب کے وقت جنگ سے رخصت دی جاتی تھی۔ جیسےہی بگل بجانے والا ریٹریٹ کی آواز نکالتا تھا، تو فوجی لڑائی بند کر دیتے تھے ، اپنے اسلحے اتار دیتے تھے اور جنگ کے میدان سے واپس چلے جاتےتھے۔ یہی وجہ ہے کہ ریٹریٹ کی آواز کے وقت ٹھہر جانے کی روایت اب تک چلی آ رہی ہے۔ ریٹریٹ کے وقت رنگوں اور اسٹینڈرڈس کو غلاف کے اندر کر دیا جاتا ہے اور پرچم کو نیچے کر لیا جاتا ہے۔
*************
ش ح ۔م م ۔ ک ا
U NO 812
(Release ID: 1793233)
Visitor Counter : 219