بھارتی چناؤ کمیشن
ملک نے آج ووٹروں کا 12واں قومی دن منایا
نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے ووٹروں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ای سی آئی کی کوششوں کو سراہا
سی ای سی نے انتخابات کو مزید شمولیت والا ، قابل رسائی اور مزید حصہ لینے کے قابل بنانے کے لیے ای سی آئی کے عزم کو دوہرایا
ای سی آئی نے ووٹروں کی بیداری کے قومی مقابلے ’میرا ووٹ میرا مستقبل ہے – ایک ووٹ کی طاقت‘ کا آغاز کیا
Posted On:
25 JAN 2022 6:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی،25 جنوری،2022 /آج 25 جنوری ، 2022 کو ملک بھر میں ووٹروں کا 12واں قومی دن منایا گیا۔ نئی دلی میں منعقدہ ایک قومی تقریب میں بھارت کے نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو کا اس موقعے پر مہمان خصوصی کے طور پر پیغام ورچوئل طریقے سے پیش کیا گیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے ووٹروں کی تعداد میں اضافہ کرنے اور انتخابی عمل کی دیانتداری میں اضافہ کرنے کی انتخابی کمیشن کی لگاتار کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے انعام یافتگان کی تعریف کی کہ انہوں نے پچھلے انتخابات میں اچھی کارکردگی انجام دی۔ سابقہ اعلیٰ انتخابی کمیشنر جناب نوین چاولہ اور جناب سنیل آروڑہ، تسلیم شدہ سیاسی پارٹیوں اے آئی ٹی سی، بی ایس پی، بی جے پی ، سی پی آئی، آئی این سی ، نیشنل پپلز پارٹی کے نائندوں ، ملک کی نمایا شخصیتوں اور ای سی آئی کے بہترین انتخابی طور طریقوں کے انعام یافتگان بھی آج کی اس تقریب میں موجود تھے۔
اعلیٰ انتخابی کمشنر جناب سشیل چندر نے انتخابات کو مزید شمولیت والا ، قابل رسائی اور ووٹروں کے اور زیادہ حصہ لینے کے قابل بنانے کے کمیشن کے عزم کو دوہرایا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کا عنوان این وی ڈی اس کے مطابق ہی خاص طور پر چنا گیا ہے۔ جناب چندر نے کہا کہ ای سی آئی نے دو سمتوں میں زبردست کوششیں کی ہیں ۔ایک ووٹروں کی تعداد میں اضافہ کرنے اور ان کا اندراج کرنے میں سہولت اور دوسرا پولنگ اسٹیشنوں کو مزید سازگار ، آرا م دہ اور قابل رسائی بنانا۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ ای سی آئی نے لگاتار کوششیں کی ہیں اور اس نے معمر شہریوں اور معذور افراد کو بااختیار بنانے اور ان کے ووٹ ڈالنے میں سہولت پیدا کرنے کے لیے کافی زیادہ اقدامات کیے ہیں۔ کمیشن پولنگ بوتھ کو ان لوگوں کے گھر پر لے آیا ہے جو اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ بوتھ جانے میں دقت محسوس کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی کمیشن نے ان لوگوں کو ڈا ک کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی پیشکش کی۔
قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر جناب کیرن ری جیجو خصوصی مہمان کی حیثیت سے اس تقریب میں شرکت کی۔ جناب ری جیجو نے کہا کہ ہر ووٹر کو اُسے اپنے حق رائے دہی کی قدر کرنی چاہیے اور یہ محسوس کرنا چاہیے کہ دنیا کی اس سب سے بڑی جمہوریت میں ایک ووٹر ہونا اہم بات ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی کامیاب جمہوریت کی بنیاد مضبوط انتخابی طور طریقوں پر قائم ہوتی ہے ۔ انہوں نے تازہ ترین انتخابی اصلاحات کو اجاگر کیا جن کے تحت اہل نوجوان شہریوں کے لیے اب ایک سال میں چار مرتبہ رجسٹریشن کی سہولت دی گئی ہے۔ آئینی حکام کی آزادی کی ضرورت کا اعتراف کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے آزادی سے سمجھوتہ کیے بغیر مربوط کام کاج کی ضرورت پر زور دیا۔ جناب ری جیجو نے تجویز دیا کہ اس انتخابی عملے کے ای سی آئی کو اعزاز کے لیے بعد از مرگ ایوارڈز بھی شروع کیے جائیں ، جنہوں نے اپنے انتخابی فرائض کی کارکردگی کے دوران اپنی جانوں کی قربانی دی۔
انتخابی کمشنر جناب رجیو کمار نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ جمہوریت اور جمہوری طور طریقوں کی روایت کی جڑیں بھارت میں بہت گہری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے آئین کو منظور کرنے سے ایک دن پہلے ایک آئینی ادارے ے طور پر ای سی آئی کی تخلیق ایک اہم پیش رفت تھی جو ہمارے بانیوں کے عہد کو یاد دلاتی ہے ۔ ان کا یہ عہد جمہوریت کے جذبے لیے تھا ۔ جناب کمار نے یہ بات دوہرائی کہ ای سی آئی سبھی امیدواروں اور سیاسی پارٹیوں کو مساویانہ مواقع فراہم کرنے کا پابند ہے تاکہ ووٹرس بغیر کسی ڈر یا جانبداری کے حصہ لے سکے۔
انتخابی کمشنر جناب انوپ چندر پانڈے نے ان شخصیتوں کا خیر مقدم کیا ۔ انہوں نے ایوارڈ یافتگان کا بھی خیرمقد کیا جنہیں ووٹروں کے 12ویں قومی دن پر ایوارڈ عطا کیے گئے تھے۔ بھارت کا انتخابی کمیشن آزادانہ ، منصفانہ ، زیادہ سے زیادہ ووٹروں کے حصہ لینے کے قابل سب کی شمولیت والے اور قابل رسائی انتخابات کی انتھک کوششیں کرتا ہے جو دنیا کی اس سب سے بڑی جمہوریت میں کرائے جاتے ہیں۔
اس موقعے پر کمیشن نے افسروں کو مختلف علاقوں میں انتخابات کے انعقاد میں ان کی غیر معمولی کارکردگی پر قومی انعامات دیئے۔اس کے علاوہ یہ انعامات سرکاری محکموں اور میڈیا ہاؤسز کو ووٹروں کی بیداری اور رسائی کے میدان میں ان کے غیر معمولی تعاون پر بھی عطا کیے۔
ووٹروں کے قومی دن کے بروشر کے لیے یہ لنک ڈاؤن لوڈ کریں :
https://eci.gov.in/files/file/13975-12th-national-voters-day-best-electoral-practices-awards-2021-2022/
بھارت کے انتخابی کمیشن نے ایک اشاعت کا آغا زکیا ہے ’اعتبار کی چھلانگ : بھارتی انتخابات کا سفر‘۔ اس کتاب میں 19ویں صدی سے 21ویں صدی تکبھارت کے انتخابات کی تاریخ اور بھارت میں نمائندوں اور انتخابی اصولوں کی ترقی کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ اس کتاب میں بھارت کے انتخابی کمیشن کی صحیح معنوں میں رائے عامہ کی عکاسی کرنے کے یے مسلسل کوششوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے
ایک اور کتاب کا بھی اجرا کیا گیا جس کا عنوان یہ تھا ’ووٹ دینے کا عزم – بھارت میں ووٹروں کے قومی دن کا ایک دہائی کا سفر‘۔ اس کتاب میں ای سی آئی کی طرف سے ووٹروں کے قومی دن کی تقریبات کا سفر ڈائمنڈ جوبلی تقریبات سے لے کر اب تک بتایا گیا ہے۔ اس میں ان معززین کے خطابات شامل ہیں جنہوں نے اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی، چیف الیکشن کمشنرز کی تقاریر ، پیغامات ، پروگرام سے پہلے کی جھلکیاں، پریس نوٹ اور گزشتہ برسوں میں قومی ایورڈ جیتنے والوں کے خطابات شامل ہیں۔ ای – بک کا لنک :
https://eci.gov.in/files/file/13976-pledging-to-vote-a-decadal-journey-of-the-national-voters%E2%80%99-day-in-india
جاری اسمبلی انتخابات 2022 کے لیے تخلیقی اظہار رائے کے ذریعے ہر ووٹ کی اہمیت کو دوہرانے کے لیے ووٹروں کی بیدری سے متعلق ایک مقابلے کا بھی آغاز کیا گیا جس کا عنوان ہے - ’میرا ووٹ میرا مستقبل ہے – ایک ووٹ کی طاقت‘۔گانا، نعرہ، کوئز، ویڈیو بنانے اور پوسٹر ڈیزائن جیسے زمروں کے ساتھ، مقابلہ سے کے لیے کھلا ہے اور شرکاء 15 مارچ 2022 تک اپنے اندراجات بھیج سکتے ہیں۔ اس مقابلے کے فاتحین کو دلکش نقد انعامات و توصیف نامہ دیئے جائیں گے۔ مزید معلومت کے لیے اس لنک پر کلک کریں : https://ecisveep.nic.in/contest/
کمیشن کی طرف سے مختلف اقدامات پر ایک ملٹی میڈیا نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس نمائش میں حالیہ انتخابی اصلاحات، ای وی ایم – وی وی پی اے ٹی کے بارے میں معلومات، بین الاقوامی تجربات ، علم کا اشتراک اور ای سی آئی کے ذریعے انتخابات کو مزید جامع، قابل رسائی، شرکت پر مبنی اور کووڈ کو محفوظ بنانے کے اقدامات کی نمائش کی گئی ہے۔ ایک باخبر اور محتاط ووٹر کے لیے مختلف آئی ٹی پہل جیسے کے وائی سی ایپ، سی ویجیل ایپ وغیرہ کو بھی دکھایا گیا ہے۔
تقریب کے دوران دلی کے حال ہی میں رجسٹرڈ پانچ ووٹروں کا بھی خیر مقدم کیا گیا اور انہیں فوٹو والے چناؤ شناختی کارڈ بھی دیئے گئے۔
ووٹروں کا قومی دن بھارت کے الیکشن کمیشن کے یوم تاسیس کی یاد میں 2011 سے ہر سال 25 جنوری کو پورے ملک میں منایا جاتا ہے۔ یہ کمیشن 1950 میں آج ہی کے دن قائم کیا گیا تھا۔ این وی ڈی جشن کا بنیادی مقصد جہوریت میں ہر ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ نئے ووٹرز کے اندراج میں زیادہ سے زیادہ اہل ووٹرز کی حوصلہ افزائی ، سہولت اور اندراج اور ووٹر کی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –737
(Release ID: 1792699)
Visitor Counter : 476