وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم 24جنوری کو پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ یافتگان کے ساتھ بات چیت کریں گے


پہلی مرتبہ ایوارڈ حاصل کرنے والے افراد کو بلاک چین  ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے

Posted On: 23 JAN 2022 10:06AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:23 جنوری،2022۔وزیراعظم جناب نریندر مودی 24جنوری 2022 کو دوپہر 12 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار (پی ایم آر بی پی) ایوارڈ یافتگان کے ساتھ بات چیت کریں گے۔  بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سال 2021  اور 2022کے لیے پی ایم آر بی پی ایوارڈ یافتگان کو ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے۔ اس ٹیکنالوجی کو پہلی مرتبہ ایوارڈ یافتگان کو سرٹیفکیٹ دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

حکومت ہند چھ زمروں یعنی اختراع، سماجی خدمت، تعلیم، کھیل، فن اور ثقافت اور بہادری میں بچوں کو ان کی غیرمعمولی کامیابیوں کے لیے پی ایم آر بی پی ایوارڈ سے نواز رہی ہے۔ اس سال بال شکتی پرسکار کے مختلف زمروں کے تحت ملک بھر سے 29 بچوں کو پی ایم آر بی پی- 2022 کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ایوارڈ یافتگان ہر سال یوم جمہوریہ کی پریڈ میں بھی حصہ لیتے ہیں۔ پی ایم آر بی پی کے ہر ایوارڈ یافتہ کو ایک تمغہ، ایک لاکھ روپے کا نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے۔ نقد انعام پی ایم آر بی پی -2022 کے فاتحین کے متعلقہ کھاتوں میں منتقل کر دیا جائے گا۔

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 651


(Release ID: 1791905) Visitor Counter : 157