وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظمم نے تارردیو، ممبئی میں عمارت میں لگی آگ کے سبب ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار کیا


پی ایم این آر ایف سے امددی رقم منظور

Posted On: 22 JAN 2022 10:23PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  ممبئی کے تاردیو میں ایک عمارت میں آگ لگنے کے سبب ہونے والی ہلاکتوں پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے سوگوار کنبوں سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

انھوں نےحادثے میں جان گنوانے والے  افراد کے کنبوں کو پی ایم این آر ایف سے دو دو لاکھ روپے امداد دینے کی بھی منظوری دی۔  زخمیوں کو فی کس 50 ہزار روپے دئیے جائیں گے۔

اپنے ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا:

’’ممبئی کےتاردیو میں عمارت میں لگی آگ سے رنجیدہ ہوں۔  جان گنوانے والے افراد کے کنبوں کے تئیں اظہار تعزیت اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں:PM @narendramodi

ممبئی کے تاردیو میں لگی آگ کے سبب جان گنوانے والوں کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف کی جانب سے دو دو لاکھ روپے کی امدادی رقم فراہم کرائی جائے گی۔ زخمیوں کو  فی کس50 ہزار  روپے دئیے جائیں گے: PM @narendramodi‘‘

*****

ش ح۔ ن ر

U NO:644

 



(Release ID: 1791903) Visitor Counter : 99