مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹیلی مواصلات کے محکمے نے بھارت میں بیرونی آپریٹروں کے بین الاقوامی رومنگ سم کارڈس / گلوبل کالنگ کارڈس کی فروخت / کرائے کے لئے این او سی کے اجراء / تجدید کی پالیسی پر نظر ثانی کی ہے


نظر ثانی شدہ پالیسی بیرونی ملکوں میں جانے والے بھارتی عوام کے مفادات کے تحفظ کے لئے نظام کو مستحکم کرتی ہے

این او سی ہولڈرس کے لئے ضابطوں کو آسان بنایا گیا

Posted On: 18 JAN 2022 12:27PM by PIB Delhi

ٹیلی مواصلات کے سیکٹر میں پالیسی اصلاحات کے ایک  حصے کے طور پر ٹیلی مواصلات کے محکمے (ڈی او ٹی) نے  بیرونی آپریٹروں کے بین الاقوامی رومنگ سم کارڈس / گلوبل کالنگ کارڈس کی فروخت / کرائے کے لئے این او سی کے اجراء / تجدید کے  شرائط  وضوابط پر نظر ثانی کی ہے۔ بھارت میں بیرونی آپریٹروں کے بین الاقوامی  رومنگ سم کارڈس /  گلوبل کارلنگ کارڈس کی فروخت / کرائے پر دینے  سے متعلق  ٹرائی کی سفارشات  پر از خود  تبادلہ خیال کے بعد ڈی او ٹی نے  نظر ثانی شدہ   شرائط وضوابط کو قطعی شکل دی ہے۔ نظر ثانی شدہ شرائط  وضوابط  بیرونی ملکوں میں جانے والے ہندوستانی عوام کے مفادات کے تحفظ  کے نظام کو مستحکم کریں گے ارو  دیگر لائسنس / رجسٹریشن کے خطوط پر  طریقہ کار  کو آسان بنائیں گے۔

این او سی رکھنے والوں کے لئے نظر ثانی شدہ پالیسی  کسٹمر کیئر سروس ، کانکٹریٹ کی تفصیلات، اسکلیشن میٹرکس، آئٹم کے بلوں، محصولات کے منصوبوں سے متعلق  معلومات ،  پیش کردہ سہولیات وغیرہ  کے بارے میں معلومات فراہم کرنے  کی  گنجائش  ہے۔ اس کے علاوہ این او سی ہولڈروں کے ذریعہ بلنگ اور  صارفین کی شکایت  کے ازالے کی سہولیات کو مقررہ وقت  کے اندر  مکمل کرنے  کا ضابطہ بھی رکھا گیا ہے اور اس کے علاوہ ڈی او ٹی میں اپیل کرنے والی  اتھارٹی سے متعلق بھی  ضابطے موجود ہیں۔

 اس کے علاوہ نظر ثانی شدہ پالیسی  دیگر لائسنسوں  / رجسٹریشن وغیرہ کے خطوط پر  این او سی رکھنے والوں کے لئے  درخواست دینے کے عمل /  دیگر  طریقہ کار  کو بھی آسان بنایا گیا ہے تاکہ  ڈی او ٹی میں  این او سی  رکھنے والوں کے لئے  معاملات  کے حل / بندو بست  میں سہولت فراہم کی جاسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-  وا - ق ر)

U-503



(Release ID: 1790665) Visitor Counter : 161