بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

مرکزی وزیر جناب نرائن رانے اور وزیرمملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے ورلڈ ایکسپو 2020 میں ایم ایس ایم ای پویلین کاافتتاح کیا اور کھادی انڈیا فلم کی شروعات کی

Posted On: 17 JAN 2022 1:11PM by PIB Delhi

 بہت چھوٹی چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعت (ایم ایس ایم ای )کے مرکزی وزیر  جناب  نارائن رانے اور ایم ایس ایم ای کے وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے ایم ایس ایم ای کے سکریٹری ۔ بی بی سوین، کے وی آئی سی  کے چیئرمین جناب ونائی کمار سکسینہ، آج دبئی کی حکومت کے افسروں کی موجودگی میں  ایم ایس ایم ای پویلین کا وروچوئل طور پر افتتاح کیا۔ اس موقع پر  ورلڈ ایکسپو 2020  دبئی میں ملک بھرکے معزز شخصیات  نے شرکت کی۔ بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنز(بی آئی ای) کے تحت منعقد ہونے والی ورلڈ ایکسپو دبئی 2020 کا مقصد دنیا کے غیر معمولی شو کے لیے لاکھوں لوگوں کو اکٹھا کرنا ہے، جس میں ‘‘مستقبل کو مربوط کرنا’’ کے موضوع کے تحت انسانی رونقوں اور کامیابیوں کا جشن منایا جا رہا ہے۔ ایکسپو میں ایم ایس ایم ای کی وزارت کی شراکتداری سے ہندوستان میں ایم ایس ایم ای ایکونظام کے بارے میں سمجھ پیدا کرنے میں مدد ملے گی اور ساتھ ہی مختلف ممالک کی حکومتوں، کاروباری اور صنعتی  لیڈروں کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔ جس سے دنیا بھر میں اپنائے جانے والے بہترین طریقوں کے تبادلے میں مدد ملے گی۔

مرکزی وزیر نے  کے وی آئی سی کے ذریعہ تیار کردہ کھادی انڈیا فلم کا بھی آغاز کیا۔ اپنے افتتاحی خطاب میں جناب رانے نے کہا کہ ایم ایس ایم ای سیکٹر ملازمتوں کی تخلیق اور مینوفیکچرنگ بنیاد کو بڑھانے کے معاملے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آج، اس کے 6 کروڑ سے زیادہ یونٹس ہیں جو 11 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو روزگار دے رہے ہیں اور یہ  مجموعی گھریلو پیداوار(جی ڈی پی) میں 30فیصد سے زیادہ اور ہندوستان سے مجموعی برآمدات کے 48فیصد سے زیادہ کے ساتھ اقتصادی ترقی میں ایک اہم شراکت دار ہے۔ وزارت کی توجہ ملک بھر میں  ایم ایس ایم ایز کو برآمدات، مصنوعات کے معیار، جی ڈی پی میں شراکتداری اور ہندوستان میں کام کرنے والے  سبھی ایم ایس ایم ایز کو عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ اور جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے معاملے میں نئی ​​بلندیوں تک لے جانے  کا ایک معیار قائم کرنا ہے۔

 ایم ایس ایم ای کے وزیرمملکت  جناب بھانو پرتاپ ورما نے کہا کہ  ایم ایس ایم ای کی وزارت  ایم ایس ایم ای کو فروغ دینے کے لیے مختلف اہم اقدامات کر رہی ہے اور مالیاتی سہولت، صلاحیت سازی اور مارکیٹ کے رابطوں کو آسان بنانے، ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کرنے وغیرہ جیسے ملک بھر میں ایم ایس ایم ایز کی مجموعی ترقی کے تعلق سے اقدامات میں سرگرم عمل ہے۔

****************

 (ش ح ۔ش ر۔رض )

U NO: 475



(Release ID: 1790478) Visitor Counter : 118