صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

‏ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے بھارت کے قومی کوویڈ ٹیکہ کاری پروگرام کی پہلی سالگرہ کے موقع پر کوویڈ-19 ٹیکے پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا ‏

‏ ‏‏ ‏
‏'جن بھاگیداری'‏ کے جذبے کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی اور کامیاب ٹیکہ کاری مہم نے اپنا ایک سال مکمل کرلیا ہے

" عزت مآب وزیر اعظم کے وژن سے ہم آہنگ، ہماری ٹیکہ کاری مہم اس بات کی اعلی مثال ہے کہ اگر شہری عوامی شمولیت کے جذبے کے ساتھ ایک جٹ ہوجائیں تو بھارت کیا کچھ حاصل کر سکتا ہے؛ یہ آتم نربھر بھارت کی ایک قابل ذکر نظیر‏ ‏ہے: ڈاکٹر منسکھ منڈاویا

بھارت کا ٹیکہ کاری پروگرام، تحقیق و ترقی سے لے کر کامیاب انتظامیہ‏ ‏ تک عالمی برادری کے لیے ایک رول ماڈل ہے جو "وسودھیوا کٹومبکم" کے فلسفے سے متحرک ہے

Posted On: 16 JAN 2022 5:53PM by PIB Delhi

‏ نئی دہلی، 16 جنوری 2022:‏

‏ بھارت کے قومی کوویڈ-19 ٹیکہ پروگرام کے ایک سال کی تکمیل کے موقع پر صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے آج کوویڈ-19 ٹیکے پر ایک یادگاری ڈاک جاری کیا۔ اس موقع پر صحت و خاندانی بہبود کے ‏‏مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار اور مواصلات‏‏ کے مرکزی وزیر مملکت جناب دیوسنگھ چوہان بھی موجود تھے۔

‏یادگاری ٹکٹ ڈیزائن میں ایک صحت کارکن کوویڈ-19 ٹیکے کے ساتھ ایک بزرگ شہری کو ٹیکہ لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اور اس کے ساتھ 'کوویکسن' شیشی کی تصویر بھی ہے۔ یہ ڈاک ٹکٹ ملک بھر میں ہمارے فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز اور سائنسی برادری کی جانب سے کوویڈ وبا سے عوام کے تحفظ میں کیے گئے قابل ذکر کام کی نشان دہی کرتا ہے۔‏

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/011CQ8.jpg

‏اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صحت و خاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک تاریخی موقع ہے کیونکہ دنیا کے سب سے بڑے کوویڈ-19 ٹیکہ کاری پروگرام کا ایک سال مکمل ہونے پر ڈاک ٹکٹ جاری کیا جارہا ہے۔ یہ ٹیکہ کاری پروگرام بھارت میں 16 جنوری 2021 کو شروع کیا گیا تھا۔ ایک سال کے عرصے میں ہم نے 156 کروڑ سے زائد ٹیکے لگائے ہیں۔ ہمارا ٹیکہ کاری پروگرام درحقیقت عالمی برادری کے لیے ایک رول ماڈل ہے۔ عوامی شمولیت کی وجہ سے ہی بھارت یہ کارنامہ انجام دینے میں کامیاب ہوسکا ہے۔ انہوں نے کوویڈ وبا سے لڑنے میں تمام ہیلتھ کیئر پروفیشنلز، سائنسی برادری، ٹیکہ مینوفیکچررز اور تمام لوگوں کا ان کی مسلسل محنت اور لگن پر شکریہ ادا کیا۔‏

‏کوویڈ-19 کے خلاف ہماری اجتماعی جنگ میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی قابل ذکر کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ "کوویڈ وبا سے لڑنے میں ہماری کوششوں سے پوری عالمی برادری حیرت زدہ ہے۔ آبادی کی کثرت ہونے کے باوجود ہم 156 کروڑ سے زائد کوویڈ-19 ٹیکے کی خوراکیں دینے میں کامیاب رہے ہیں۔ بھارت کو اس سفر کے دوران مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن یہ 135 کروڑ سے زیادہ بھارتیوں کا عزم اور لگن ہی ہے جس کی وجہ سے ہم ہر چیلنج پر قابو پا سکے ہیں۔ اس کا سہرا ہماری تحقیق و ترقی اور ٹیکہ کی پیداوار اور تقسیم کو جاتا ہے۔ نکتہ چینی اور انکار کے ماحول کے درمیان ملک نے اپنے حوصلے بلند رکھے اور ان لوگوں کے خلاف کام کیا جو دیسی ٹیکے کے خلاف شکوک و شبہات اور غلط معلومات پھیلانا چاہتے تھے اور ٹیکہ ہچکچاہٹ پیدا کرنا چاہتے تھے۔ "‏

‏انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا ٹیکہ کاری پروگرام ملک کے بے مثال سفر کی کہانی ہے۔ یہ بھارتی ماڈل اور ہمارے ملک کے غیر معمولی کارنامے کو ظاہر کرتا ہے جو ہمارے ملک کے شہریوں کی پوشیدہ صلاحیتوں اور اہلیتوں نیز عزت مآب وزیر اعظم پر اٹل بھروسے سے ممکن ہوا ہے۔‏

‏ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے کہا کہ "بہت کم وقت میں بے پناہ تیاری نے اسے ایک بے مثال سفر بنا دیا ہے۔ اس بیماری کی انتہائی متعدی نوعیت کو سمجھنا اور ملک بھر میں صحت کی دیکھ بھال کی مجموعی دستیابی کو یقینی بنانے کی ضرورت بہت ضروری تھی"۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے صحت کے موجودہ بنیادی ڈھانچے کی بازتشکیل کی تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ نچلی سطح پر بنیادی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے صحت کے نظام کو مضبوط بنایا جائے۔ ‏

‏مرکزی وزیر نے کہا کہ فعالیت، پیشگی کارروائی اور درجہ بند حکمت عملی پوری حکومت اور پورے معاشرے کی اپروچ بھارت کے کوویڈ رسپانس کی شناخت ہیں۔ اس سے قبل عام لوگوں کے لیے ٹیکے کی دستیابی کے لیے ٹیکے کی تحقیق کے عمل میں کئی سال لگتے تھے، لیکن یہ ہمارے عزت مآب وزیر اعظم کی دوراندیشانہ قیادت ہی تھی کہ اس نشانے کو صرف نو ماہ میں حاصل کیا جاسکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے وزیر اعظم نے ہمیشہ ہماری سائنسی برادری کی حوصلہ افزائی کی ہے اور ریکارڈ وقت میں دیسی کوویڈ ٹیکے کی تیاری ان کے مضبوط یقین کا نتیجہ ہے۔‏

‏مرکزی وزیر صحت نے سب کی اجتماعی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ٹیکہ کاری مہم واقعی اس بات کی ایک مثال ہے کہ اگر شہری شمولیت کے جذبے کے ساتھ اکٹھے ہوں جیسا کہ عزت مآب وزیر اعظم نے کہا ہے تو بھارت کیا کچھ حاصل کرسکتا ہے۔‏

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/002II9L.jpg

‏صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے کہا کہ ''عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی متحرک قیادت میں حکومت نے کوویڈ-19 وبا سے نمٹنے کے لیے اہم قدم اٹھائے ہیں۔ دیسی ٹیکہ تیار کرنا ایک بڑا چیلنج تھا۔ ہم نے یہ کامیابی کم سے کم مدت میں دیسی کوویڈ-19 ٹیکے کوویکسن کو تیار کرکے حاصل کی ہے۔ آج اہل آبادی کا تقریبا 93 فیصد اور 69.8 فیصد حصہ بالترتیب کوویڈ-19 ٹیکہ کی پہلی خوراک اور دوسری خوراک لے چکا ہے۔‏

‏آئی سی ایم آر کے کردار کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی ایم آر نے وقتاً فوقتاً تشخیصی کٹس اور رہنما خطوط تیار کرکے ٹیکہ کاری مہم میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے آئی سی ایم آر اور بھارت بایوٹیک دونوں ٹیموں کو اتنے کم عرصے میں دیسی ٹیکہ تیار کرنے پر مبارکباد پیش کی جس کو دنیا بھر میں قبولیت بھی ملی ہے۔ ‏

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/003IDXJ.jpg

‏اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مواصلات کے مرکزی وزیر مملکت جناب دیوسنگھ چوہان نے کہا کہ میں کوویکسین پر ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی پہل پر محکمہ ڈاک کی کوششوں کی ستائش کرتا ہوں۔ یہ ہم سب کے لیے ایک تاریخی دن ہے کیونکہ بھارت کی ٹیکہ کاری مہم آج ایک سال مکمل کر رہی ہے۔ میں تمام فرنٹ لائن کارکنوں کو ان کی محنت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں" ‏

‏آئی سی ایم آر کے سکریٹری ڈی ایچ آر اور ڈی جی ڈاکٹر بلرام بھارگو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھارت کے ٹیکہ کاری پروگرام کی پہلی سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ ہمیں اپنی وراثت پر فخر ہے اور ہم طبی تحقیق میں اختراع لاتے رہیں گے۔ دیسی ٹیکے کوویکسین کی تیاری بھارت کی سائنسی صلاحیت میں ایک قابل ذکر سنگ میل ہے۔ "‏

‏آئی سی ایم آر کے ‏‏ڈی جی ڈاکٹر بلرام بھارگو،‏‏ ‏‏جناب اشوک کمار پودر، ایڈیشنل ڈی جی، محکمہ ڈاک جناب کرشنا ایلا، بھارت بایوٹیک کے چیئرمین اور دیگر سینئر عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔‏‏ ‏

***

(ش ح - ع ا - ع ر)

U. No. 458


(Release ID: 1790359) Visitor Counter : 217