بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

وزیر اعظم نے پڈوچیری میں ایم ایس ایم ای  ٹیکنالوجی سنٹر کا افتتاح کیا

Posted On: 12 JAN 2022 5:12PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیشنل یوتھ ڈے کے موقع پر پڈوچیری میں قائم  ایم ایس ایم ای  وزارت کے ٹیکنالوجی سنٹر کا افتاح کیا۔ 122 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ دس ایکڑ زمین پر پھیلا عالمی درجے کا ٹیکنالوجی سنٹر 20 ہزار نوجوانوں کو تربیت دے کر دو ہزار ایم ایس ایم ای  کی مدد کرکے اور دوسو اسٹارٹ اپس کی اعانت کرکے مقامی معیشت کو نئی بلندیوں پر لے جائیگا۔ اس ایم ایس ایم ای سنٹر کے وزیر اعظم کے ہاتھوں افتتاح کے بعد یہ خطے کے نوجوانوں میں ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کے رجحان کو پروان چڑھانے میں مدد گار ہوگا۔

Description: C:\WIFI VIDEO 08-12-2020\IMPORATANT\WhatsApp Image 2022-01-12 at 16.51.47.jpeg

مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر جناب نرائن رانے جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما اور جناب نست پرمانک، ڈاکٹر تمیلی سائی سندراجن اور پڈوچیری کے وزیر اعلیٰ جناب این رنگا سوامی، ریاستی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ اس موقع پر موجود تھے۔

Description: C:\WIFI VIDEO 08-12-2020\IMPORATANT\WhatsApp Image 2022-01-12 at 16.51.48.jpeg

فلیگ شپ ٹیکنالوجی سنٹر سسٹم پر وگرام کے تحت ملک بھر میں ٹیکنالوجی مراکز موجودہ اور امکانی  ایم ایس ایم ای  کی مدد کے لئے پیداواری سہولیات کی تیاری ، مشاورتی خدمات کی فراہمی اور بہترین طریقہ کار اختیار کرکے مسابقانہ رجحان کے فروغ کی جانب کام کررہے ہیں۔

Description: C:\WIFI VIDEO 08-12-2020\IMPORATANT\WhatsApp Image 2022-01-12 at 16.51.24.jpeg

ایم ایس ایم ای کی وزارت اپنے مختلف اقدامات اور پروگراموں کے ذریعہ اس شعبے میں نئی جان ڈالنے کے لئے کوشاں ہے تاکہ سب کی شمولیت والی زندگی پائیدار روزگار کے مواقع حاصل ہوں اور اس طرح وزیر اعظم کے آتم نربھربھارت ویژن کی تکمیل ہو۔

****


 

U.No:344

ش ح۔ر ف۔ س ا



(Release ID: 1789412) Visitor Counter : 164