ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

یونیسکو کا  عالمی یوم ہندی کے موقع پر ڈبلیو ایچ سی(عالمی ثقافتی ورثہ مرکز) کی ویب سائٹ پر ہندی میں تفصیلات پیش کرنے  کا تاریخی فیصلہ

Posted On: 11 JAN 2022 5:01PM by PIB Delhi

یونیسکو میں ہندوستان کے مستقل مندوب نے کل اعلان کیا کہ عالمی یوم ہندی کے موقع پر یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ مرکز نے ہندوستان کی یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ سائٹس کی ہندی وضاحتیں ڈبلیو ایچ سی کی ویب سائٹ پر شائع کرنے سے اتفاق کر لیا ہے۔

blockquote class="twitter-tweet">

विश्व हिंदी दिवस पर यूनेस्को द्वारा भारत के विश्व धरोहर स्थलों के हिंदी विवरण को अपने वर्ल्ड हेरिटेज सेंटर वेबसाइट पर प्रकाशित करने का निर्णय हर भारतीय और हिन्दी प्रेमी के लिए गर्व की बात है।

वैश्विक मंच पर भारतीय भाषाओं की लोकप्रियता स्वागतयोग्य और प्रोत्साहित करने वाला है। https://t.co/mBjdry3cqq

— Dharmendra Pradhan (@dpradhanbjp) January 11, 2022

تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے ٹوئٹر کے ذریعے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندی ہر ہندوستانی اور ہندی سے محبت کرنے والوں کے لئے موجبِ فخر ہے۔ عالمی سطح پر ہندوستانی زبانوں کی مقبولیت خوش آئند اور حوصلہ افزا ہے۔

****

U.No:308

ش ح۔رف۔س ا

 



(Release ID: 1789218) Visitor Counter : 136